لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار +اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران  اسرائیل سیز فائراور ایران کی نظر آنے والی  کامیابی  میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے اور اس کے پیچھے بھی وردی ہے، جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے۔ اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے۔ اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ  علمائے کرام نے معاشرے قیام امن کے لیے ہمیشہ کردار ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ محرم میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ہم سب کا نظریہ یہ ہونا چاہیے کہ اپنا مسلک چھوڑو مت اور کسی کے مسلک کو چھیڑو مت، امام حسینؓ کسی ایک مسلک کے نہیں سب کے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ مدد و نصرت شامل رہی، ہم نے بھارت کی طرف میزائل فائر کیے تو ایک میزائل میں کچھ نمبروں کا فرق آگیا، سب پریشان ہوئے  نہیں چاہتے تھے کہ بھارت میں  ایک شہری بھی مارا جائے،  اللہ کی طرف سے یہ مدد آئی کہ وہی میزائل ان کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر گرا اور آگ لگ گئی،دوسرا قصہ یہ ہے کہ بھارت نے ایک ایئربیس پر 9 یا 11 میزائل فائر کیے۔ اس بیس پر ہمارے جہاز بھی تھے اور باقی لوگ بھی تھے، ہم بڑے پریشان تھے کہ یہ میزائل گرے تو بہت نقصان ہوجائے گا، مگر ایک بھی میزائل بیس پر نہیں گرا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اس وقت بالکل مضبوطی سے کھڑے ہوئے تھے اور وہ بالکل واضح تھے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو وہ چار گنا زیادہ بھگتے گا اور انہوں نے بھگتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم کے بعد تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے پاس جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ 14 اگست کو تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ ظہر کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ ہم سب اکٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہم سب اکٹھے وہاں جاکر علمائے کرام سے ملاقات کریں گے۔ دہشت گردی صرف اسی صورت میں ختم ہو سکتی ہے جب مقامی لوگ دہشت گردوں کی مدد کرنا بند کر دیں۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام علماء کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں، قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔وزیر داخلہ نے مذہبی آہنگی کے لئے  مولانا عبدالخبیر آزاد  کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالخبیر آزاد ہر موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہم اگلا اجلاس خیبر پختونخوا میں رکھیں اور وہاں کے تمام علمائے کرام کو ساتھ بٹھائیں۔ انشاء اللہ ہم سب ملکر اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ علمائے کرام نے ہر موقع پر مثالی کردار ادا کیا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں امن و امان کے قیام میں وزیر داخلہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو پروان چڑھانے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ بڑا مقدس اور تکریم کا مہینہ ہے۔ اس کی عزت و تکریم ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی سلامتی و تحفظ و دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج، قومی سلامتی کے اداروں اور اپنے سپہ سالار فلیڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے۔ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی عسکری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر سراہا جانا ہماری سفارتی کامیابی اور قومی خوداری عسکری وقار کا مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام عبدالخبیر ا زاد انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ادا کیا

پڑھیں:

ایران سیز فائرکے پیچھے وردی ہے ،محسن نقوی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور فوج نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا، جو علاقائی امن اور استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے۔یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق، پاکستانی قیادت کی کوششوں نے اس عمل کو کامیابی سے انجام دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس پریس کانفرنس میں دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایران، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا انکشاف
  • بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیرداخلہ
  • بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی
  • بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیر داخلہ
  • ایران کی کامیابی میں وزیر اعظم کا کردار ہے، اس کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی
  • ایران ، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے،محسن نقوی
  • ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے،محسن نقوی 
  • ایران سیز فائرکے پیچھے وردی ہے ،محسن نقوی