2025-07-04@12:23:44 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«شیفالی جریوالا»:
بالی وڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کے اچانک انتقال کے بعد ایک پرانا پوڈکاسٹ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں میزبان پارس چھابڑا نے ان کے حالاتِ زندگی اور نجومی پہلوؤں کی بنیاد پر ان کی ’اچانک موت‘ کی تشویش ظاہر کی تھی۔ یہ ویڈیو اگست 2024 کے ایک پوڈکاسٹ “Abra Ka Dabra Show” کا حصہ ہے، جس میں پارس نے شیفالی کی جنم کُنڈلی (kundli) پر نظر ڈالتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کے 8ویں گھر میں چاند، مرکری اور کیتو کا خاص امتزاج ہے۔ نجومی تجزیوں کے مطابق 8واں گھر اچانک نقصان، پوشیدہ راز اور موت کے معاملات سے مربوط ہوتا ہے۔ پارس نے شیفالی کے چاند کیٹو امتزاج کو بہت بری علامت قرار...
کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا وہیں معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کا شیفالی کی موت پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مفتی طارق مسعود نے کہا کہ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ کی موت ہوگئی، بتانے والے بتارہے تھے کہ بہت مشہور تھی اور دنیا میں اس کے بڑے گانے چلے، جس پر میں نے کہا کہ اب تو لوگوں کو بڑی عبرت ہوئی ہوگی کہ اس نے دنیا میں اتنی عزت کمائی اور وہ عزت ایک منٹ میں خاک میں مل گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھی اس لیے اس کو جلایا گیا ہوگا...
بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا وہیں معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کا شیفالی کی موت پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مفتی طارق مسعود نے کہا کہ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ کی موت ہوگئی، بتانے والے بتارہے تھے کہ بہت مشہور تھی اور دنیا میں اس کے بڑے گانے چلے، جس پر میں نے کہا کہ اب تو لوگوں کو بڑی عبرت ہوئی ہوگی کہ اس نے دنیا میں اتنی عزت کمائی اور وہ عزت ایک منٹ میں خاک میں مل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شیفالی جریوالا کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ان کا...
بھارت کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا کی موت کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا جس کے بعد خوبصورتی بڑھانے والے طریقہ کار اور خصوصاً اینٹی ایجنگ علاج سے جڑے ممکنہ خطرات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال سے گریز کرنے اور قدرتی خوبصورتی کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ یہ بیان اداکارہ شیفالی جریوالا کی گزشتہ ہفتے ہونے والی اچانک موت کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موت سے چند...
پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی فنکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں بڑھاپے کو قبول کرنا چاہیے، مصنوعی طریقوں سے جوانی حاصل کرنا نہ صرف غیر فطری ہے بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر شیفالی کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے اسما عباس نے کہا کہ 42 سال کی عمر میں اچانک اس طرح موت واقع ہونا انتہائی افسوسناک ہے کوئی بھی شخص کہیں بھی ہو اس طرح کی ناگہانی اور کم عمری کی موت تکلیف دہ ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شیفالی کے شوہر اور والدہ کی حالت دیکھ کر دل دہل گیا ہے اندازہ لگائیں...
مشہور ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا جو 42 برس کی عمر میں کی اچانک انتقال کر گئیں ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں تاہم اب اس واقعے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔ شیفالی اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جس وقت ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ یہ بھی...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 کی ’کونٹیسٹانٹ‘ اور معروف بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی 42 سال کی عمر میں ہونے والی اچانک موت نے اُن کے ساتھیوں کو غم زہ کردیا ہے، شیفالی جریوالا جنہیں مداح ‘کانٹا لگا گرل’ کے نام سے یاد کرتے ہیں. شیفالی کی موت نے 2021 کے ستمبر میں ہونے والی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کا زخم پھر ہرا کردیا، سدھارتھ بگ باس 13 کے فاتح تھے جو شیفالی کے بہت اچھے دوست بھی تھے۔ شیفالی نے 2024 میں آخری ایکس پوسٹ شیئر کی تھی اور وہ ایک تصویر تھی جو سدھارتھ شکلا کے ہمراہ بگ باس کے سیٹ پر لی گئی تھی۔ آخری پوسٹ 2...
’مشہور گانے کانٹا لگا‘ سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 42 سال تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی شب ممبئی میں پیش آیا۔ وہ اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جب ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی منفرد ریلیز پالیسی سامنے آ گئی ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ یعنی دل کا دورہ بتایا ہے۔ ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تاکہ موت کی مزید تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔ شیفالی کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور بھارتی...