ایشیا کپ فائنل، صاحبزادہ فرحان نے منفرد ریکارڈ بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بمراہ کو تین چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے ایونٹ کے مختلف میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
ایشیا کپ کے فائنل میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
ایشیا کب رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کے سامنے یو اے ای کی ٹیم 59 رنز ڈھیر
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کو صرف 59 رنز پر ڈھیر کردیا۔
دوحہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی۔
یو اے ای کی جانب سے سید حیدر 20 جبکہ فرازالدین 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کھلاڑی وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان شاہینز اس ایونٹ میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ اس سے ٹیم نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز پاکستان شاہینز وی نیوز یو اے ای ٹیم