کراچی، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر اولاد کے سامنے باپ کا قتل
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر سفاک ملزمان نے معصوم بچوں کے سامنے ایک باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
واقعے کی خوفناک سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول سجاد شوکت کو اس کے گھر کی دہلیز پر معصوم بچوں کے ہمراہ نشانہ بنایا گیا۔
واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، رحمت چوک کی ایم ایم کالونی میں پیش آیا، جہاں فیصل آباد سے آئے شہری سجاد شوکت اپنے بچوں کے ہمراہ گھر کے دروازے پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان تیز رفتاری سے وہاں پہنچے۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید شلوار قمیض اور پی کیپ پہنے ایک مسلح ملزم چلتی موٹر سائیکل سے اتر کر سجاد کے قریب آتا ہے۔ سجاد نے خطرہ بھانپتے ہوئے معمولی مزاحمت کی، مگر ملزم نے انتہائی قریب سے گولی چلا دی۔
افسوسناک مناظر میں یہ بھی دیکھا گیا کہ فائرنگ کے وقت ایک معصوم بچہ سجاد کی گود میں موجود تھا۔ گولی لگتے ہی سجاد اپنے گھر کی دہلیز پر گر پڑا، جب کہ بچہ یہ منظر دیکھتے ہی خوفزدہ ہو کر گھر کے اندر بھاگ گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرنے والے ڈاکو کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم موٹر سائیکل چلانے والے دوسرے ملزم کی شناخت میں پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واقعے کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کو معطل کر کے عہدے میں تنزلی کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔