Nawaiwaqt:
2025-11-19@04:24:56 GMT

اسما عباس کا شیفالی جریوالا کی موت پر ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

اسما عباس کا شیفالی جریوالا کی موت پر ردعمل

پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی فنکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں بڑھاپے کو قبول کرنا چاہیے، مصنوعی طریقوں سے جوانی حاصل کرنا نہ صرف غیر فطری ہے بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر شیفالی کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے اسما عباس نے کہا کہ 42 سال کی عمر میں اچانک اس طرح موت واقع ہونا انتہائی افسوسناک ہے کوئی بھی شخص کہیں بھی ہو اس طرح کی ناگہانی اور کم عمری کی موت تکلیف دہ ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شیفالی کے شوہر اور والدہ کی حالت دیکھ کر دل دہل گیا ہے اندازہ لگائیں ان پر کیا گزر رہی ہوگی اسما عباس نے شیفالی کی اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے سنا ہے وہ باقاعدگی سے اینٹی ایجنگ انجیکشن لگواتی تھیں بڑھاپا کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک فطری عمل ہے اور اس کو اپنانے میں کوئی برائی نہیں ہے انہوں نے بھارت کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی اپنی عمر چھپانے کے لیے مختلف طریقے اپنائے تھے اور ان کی موت بھی ایک افسوسناک انجام تھا یہ سب غیر قدرتی چیزیں انسان کی صحت کو تباہ کرتی ہیں اور دل کو کمزور بناتی ہیں اسما عباس نے سوال اٹھایا کہ آخر عمر چھپانے اور ہمیشہ جوان رہنے کا ایسا کون سا جنون ہے انسان کیسے ہمیشہ جوان رہ سکتا ہے انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ خود سے محبت کریں اور اپنی فطری عمر کو خوش دلی سے قبول کریں یاد رہے کہ شیفالی جریوالا 27 جون کو اچانک انتقال کر گئی تھیں پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ خالی پیٹ اینٹی ایجنگ انجیکشن لینے کی عادی تھیں اور موت سے چند گھنٹے قبل بھی انہوں نے انجیکشن لیا جس کے بعد انہیں کپکپی ہوئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑیں جس پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کی موت کہا کہ

پڑھیں:

مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • بنگلادیشی عدالت کی شیخ حسینہ کو سزائے موت؛ چین کا ردعمل سامنے آگیا
  • ’’شہرت دماغ پر چڑھ گئی ہے‘‘ مشی خان کا طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے پر سخت ردعمل
  • سپریم کورٹ کے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر نذر عباس آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، انٹرنیٹ پر شدید ردعمل
  • شیخ حسینہ کی سزا پر حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل
  • مجھے سزا سنا کر انصاف کو پامال کیا گیا، شیخ حسینہ واجد کا ردعمل
  • چوری کی حیران کن واردات، بچی کے ردعمل پر چور نے سب واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
  • ایران کو صرف باوقار اور باہمی مفاد پر مبنی مذاکرات ہی قبول ہیں، عباس عراقچی
  • مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
  • حزب اللہ کے بانی رہنماء شہید سید عباس موسوی کی بیٹی کا انٹرویو