Daily Mumtaz:
2025-07-01@16:02:00 GMT

موت سے چند لمحے قبل شیفالی کی شوہر سے کیا گفتگو ہوئی؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

موت سے چند لمحے قبل شیفالی کی شوہر سے کیا گفتگو ہوئی؟

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی جریوالا کی اچانک موت ان کے مداحوں کے لیے ایک صدمہ بن گئی۔ ان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔

شیفالی کے قریبی ذرائع کے مطابق اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا، تاہم اس انجیکشن کا اس واقعے میں کیا کردار تھا اس کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

شیفالی کی قریبی دوست اور اداکارہ پوجا نے ایک انٹرویو کے دوران شیفالی کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا ہے اور یہ بھی کہ اُن کے شوہر پراگ تیاگی سے ان کی آخری گفتگو کیا ہوئی تھی۔

پوجا نے بتایا کہ رات کے کھانے کے بعد شیفالی نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ اُن کے کتے کو چہل قدمی کے لیے لے جائیں۔ جیسے ہی پراگ نیچے گئے، گھریلو ملازمہ کی طرف سے کال آئی، جس میں کہا گیا کہ شیفالی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

پوجا نے کہا اصل میں کیا ہوا، وہ پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا لیکن پراگ نیچے گراؤنڈ فلور پر کھڑے رہے تاکہ ملازمہ نیچے آ کر کتے کو لے جائے اور وہ اوپر جا سکیں۔ پھر جیسے ہی ملازمہ نیچے آئیں وہ فوراً واپس اوپر گئے۔ جب وہ فلیٹ میں پہنچے تو شیفالی کو بے ہوش پایا۔

پوجا نے مزید بتایا کہ پراگ نے انہیں بتایا تھا کہ اُس وقت شیفالی کی نبض چل رہی تھی، لیکن اُس کی آنکھیں نہیں کھل رہی تھیں اور اُس کا جسم جیسے مردہ ہو گیا تھا۔ اُسی وقت پراگ کو اندازہ ہو گیا کہ معاملہ سنگین ہے۔ وہ فوراً شیفالی کو اسپتال لے گئے لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکی تھیں۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا شیفالی اینٹی ایجنگ ڈرپ لے رہی تھیں، تو پوجا نے وضاحت کی انہوں نے وٹامن سی کی آئی وی ڈرپ لگائی تھی لیکن یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، یہ ڈرپس آج کل سب ہی لیتے ہیں۔ کووِڈ کے بعد لوگ باقاعدگی سے وٹامن سی لینا شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ لوگ گولی لے لیتے ہیں اور کچھ لوگ آئی وی ڈرپ کے ذریعے لیتے ہیں اور شفالی نے اسے ڈرپ کے ذریعے لیا تھا۔

میزبان نے پوجا سے سوال کیا کہ کیا شیفالی نے اپنی موت سے صرف چند گھنٹے پہلے آئی وی ڈرپ لی تھی تو اداکارہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں یقین نہیں ہے، لیکن جب میں وہاں کھڑی تھی تو پولیس نے اُس آدمی کو بلایا جس نے ڈرِپ دی تھی تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کون سی دوا لے رہی تھی، اور تب ہی یہ بات سامنے آئی کہ شیفالی نے اسی دن آئی وی ڈرپ لگائی تھی۔

واضح رہے کہ شیفالی کی آخری رسومات 28 جون کو اوشیوارہ ہندو شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جن میں اُن کے اہلِ خانہ اور فلم انڈسٹری کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی وی ڈرپ شیفالی کی رہی تھی پوجا نے ئی تھی کے بعد

پڑھیں:

آنکھوں میں مرچیں، گلے پر پاؤں۔۔۔! افیئر کیلئے بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی ایک اور لرزہ خیز کہانی

جب انسان کی خواہشات حیوانیت میں بدل جائیں، تو رشتے، احساسات اور انسانیت سب کچھ پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ جنوبی ہندوستان کرناٹک کے ضلع ٹمکورو کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک عورت نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نہایت بےدردی سے قتل کر دیا۔

واردات کے مطابق، 50 سالہ شنکرا مورتی تنہا ایک فارم ہاؤس میں زندگی گزار رہا تھا، جبکہ اُس کی بیوی سُمَنگلا قریبی علاقے میں ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں پہلے ہی سننے میں آتی تھیں۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تاکہ اپنے ناجائز تعلقات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

قتل کی تفصیلات نہایت ہولناک ہیں، پہلے شوہر کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں، پھر ڈنڈے سے مارا اور بعد ازاں گردن پر پیر رکھ کر اُسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بعدازاں، لاش کو بوری میں بند کرکے تقریباً 30 کلومیٹر دور ایک دور دراز علاقے میں ایک کنویں میں پھینک دیا گیا تاکہ جرم چھپایا جا سکے۔

ابتدائی طور پر یہ ایک گمشدگی کا کیس سمجھا جا رہا تھا لیکن جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور تفتیش کے دوران حاصل کی گئی معلومات سے جرم کی تہہ تک پہنچنے میں مدد ملی۔ فارم ہاؤس سے مرچ پاؤڈر اور بستر پر جدوجہد کے نشانات ملنے پر پولیس کو شبہ ہوا۔ خاتون کی موبائل کالز کا ریکارڈ چیک کرنے اور تفتیش کے دوران اُسے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر بالآخر اُس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • شیفالی کے آخری لمحات میں کیا ہوا؟ آنجہانی اداکارہ کی دوست کا بیان آگیا
  • اسما عباس کا شیفالی جریوالا کی موت پر ردعمل
  • بہاولنگر: خود کشی کی کوشش کرنے والی بیوی کو بچاتے ہوئے شوہر ڈوب کر جاں بحق
  • کندھکوٹ،مسلح افراد نے بیوی بچوں کے سامنے شوہر کو قتل کردیا
  • نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس کی سماعت ملتوی
  • شیفالی جریوالا کی آخری پوسٹ ، سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے کیا لکھا؟
  • پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سربراہ تبدیل
  • آنکھوں میں مرچیں، گلے پر پاؤں۔۔۔! افیئر کیلئے بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی ایک اور لرزہ خیز کہانی
  • چارسدہ، سُوٹ کیس سے برآمد لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین، بھائی اور شوہر قاتل نکلے