شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا وہیں معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کا شیفالی کی موت پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
مفتی طارق مسعود نے کہا کہ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ کی موت ہوگئی، بتانے والے بتارہے تھے کہ بہت مشہور تھی اور دنیا میں اس کے بڑے گانے چلے، جس پر میں نے کہا کہ اب تو لوگوں کو بڑی عبرت ہوئی ہوگی کہ اس نے دنیا میں اتنی عزت کمائی اور وہ عزت ایک منٹ میں خاک میں مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شیفالی جریوالا کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھی اس لیے اس کو جلایا گیا ہوگا اس کو دیکھ کر لوگوں کو مزید عبرت ہوئی ہوگی کیونکہ وہ اداکارہ تھی خوبصورت تو ہوگی پھر وہ اچانک مر گئی تو اس کو جلا کر اس کی راکھ بنادی گئی اس راکھ کو دیکھ کر ہندوؤں کو عبرت ہوئی ہوگی کہ یہ انسان کی حقیقت ہے کہ اتنی ترقی کرو کہ آسمان کی بلندیوں تک پہنچو اور ایک دم ختم ہو جاؤ۔
مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک منٹ میں سب ملیا میٹ ہو گیا لیکن انسان کی عبرت کی آنکھیں اندھی ہو چکی ہیں۔ لوگ عبرت حاصل کرنے کے بجائے ایصالِ ثواب کے لیے شیفالی کے گانے چلا رہے ہیں، فلیمیں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ اس کو دیکھ کر تمام اداکار عبرت حاصل کریں کہ اتنی فٹنس کے بعد بھی اس کے ساتھ کیا ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے سنا ہے کہ ایک اداکارہ صرف میک اپ پر سالانہ 2 کروڑ لگاتی ہے، تاکہ دکھنے میں حسین نظر آئے، جب تک وہ پُر کشش ہوتی ہیں تو دنیا انہیں سلیوٹ کرتی ہے،ان کے ساتھ سیلفی اور آٹوگراف لیتی ہے۔ اب وہ مر گئی تو اس کے ساتھ سیلفی لو اور کہو کہ ہمیں قبر میں اس کے ساتھ لے کر جاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: موت سے چند لمحے قبل شیفالی کی شوہر سے کیا گفتگو ہوئی؟
طارق مسعود نے کہا کہ غیر مسلموں کے مردے جلانے کا عمل بہت خوفناک ہوتا ہے ایک صارف نے کمنٹ کیا تھا کہ شکر ہے میں مسلمان ہوں لیکن پھر بھی عبرت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ غیرمسلموں کے مرنے پر ان کی مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں جب وہ زندہ تھا تب دعا کر سکتے ہیں جبکہ اسلام میں غیر مسلم کے مرنے پر دعا کی اجازت نہیں ہے۔ اللہ کہے گا کہ اس نے ساری دنیا کو خوش کیا مگر مجھے خوش نہیں کیا اور اس کی سزا ہے کہ اس کے لیے دعا کی اجازت نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شیفالی جریوالہ شیفالی جریوالہ موت مفتی طارق مسعود.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مفتی طارق مسعود مفتی طارق مسعود نے کہا کہ کے ساتھ کی موت
پڑھیں:
یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغ دیا،تل ابیب میں سائرن بج اٹھے
یمن (اوصاف نیوز)یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور میزائل داغ دیاگیا، جسے اسرائیلی فضائیہ نے روک لیا۔
یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے سمجھا تھا کہ میزائل حملوں کا خطرہ ٹل گیا ہے، لیکن حوثیوں نے ہمیں سرپرائز دے دیا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے انٹرسیپشن سسٹم بروقت کام کر گیا اور سب محفوظ رہے۔
مائیک ہکابی نے خبردار کیا کہ ”شاید اب وقت آ گیا ہے کہ یمن کی طرف بی ٹو بمبر بھیجا جائے۔“
وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ