دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی فلمیں چھوڑنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
کراچی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی متعدد فلموں کو چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہوں نے کئی ایسے ’’بڑے معاوضے‘‘ ٹھکرائے جو ان کی قدروں اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے کیونکہ صرف پیسہ ان کے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دو بڑے فلمی منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر میں صرف ایک ہی چیز ’’ناقابلِ سمجھوتہ‘‘ ہے، اور وہ ہے اپنے آپ سے ایماندار رہنا۔
انہوں نے کہا کہ جو چیز مجھے حقیقی محسوس نہ ہو وہ میرے لیے قابلِ قبول نہیں، بعض لوگ بہت پیسہ دے کر سمجھتے ہیں کہ بات بن جائے گی لیکن ایسا نہیں ہے۔
اپنی فنی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ پرانے فیصلوں پر آج بھی سوچنے پر مجبور ہوجاتی ہیں لیکن جو فیصلے آج کرتی ہوں وہ مجھے درست محسوس ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پڈوکون نے
پڑھیں:
سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قراردار بھاری اکثریت سے منظور کر لی
نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جبکہ کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی۔
اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔
امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے ایک تاریخی، تعمیری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ یہ قرارداد غزہ میں استحکام کے راستے کھولنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد میں فلسطین میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومتی ڈھانچے کے قیام کے اہم نکات شامل ہیں۔
تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل ہی متوقع فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غزہ کے معاملات پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرنے کی کوشش قرار دے دیا تھا۔