حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد لانگ مارچ ضروری ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر نے کہا کہ حقوق کے حصول اور اسلام آباد کے حکمرانوں کے مظالم کیخلاف حکمرانوں کے شہر جانا لازمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے حکمرانوں کی توجہ بلوچستان کی طرف دلانے اور حقوق کے حصول کے لئے 25 جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حقوق کے حصول اور اسلام آباد کے حکمرانوں کے مظالم کے خلاف حکمرانوں کے شہر جانا لازمی ہے۔ ہماری لانگ مارچ پرامن تاریخی اور کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد کے حکمرانوں کو بلوچستان کے بارے میں اپنا غلط رویہ ٹھیک کرنا ہوگا۔ لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے سوشل میڈیا کے نوجوان متحرک ہوکر بلاتفریق ساتھ دیں۔ لانگ مارچ کی کامیابی سب کی کامیابی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حقوق کے حصول کے حکمرانوں حکمرانوں کے لانگ مارچ
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ