مسلسل بارش، نیو وحدت کالونی ،حسین آباد میں تالاب بن گئے، انتظامیہ غائب
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نیو وحدت کالونی یونین کائونسل 127حسین آباد نشیبی علائقہ رات سے مسلسل جاری بارش کی وجہ سرکاری کواٹروں کے اندر اور باہر گلیاں اور سڑکیں اس وقت تالاب کا منظر پیش کرتی نظر آرہی ہیں۔نیو وحدت کالونی کے مین ڈسپوزل کنویں کی گزشتہ چار سال سے بلکل بھر چکا ہے جس کی صفائی کی ہم نے ڈویزنل کمشنر۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور یونین کائونسل 127حسین آباد کے چئیر مین کو 19جون کو قنکے دفتروں میں جمع کرائی تھی لیکن ضلعی انتظامیاں کی عدم توجہ اور سیوریج کنویں کی کرین سے صفائی نہ کرنے کی وجہ ہر سال کی طرحاس سال بھی مون سون بارشوں میں سرکاری کواٹررز زیر آب آگئیہیں۔ پہلی بارش نیانتظامیاں کے انتظامات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انتظامیاں کے دعوی فوٹو سیشن تک محدود ر ہیں۔ حیدرآباد کی تمام سرکاری کالونیاں ناقص سیوریج نظام سے تباھی کا شکار بنی ہوئی ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباد کی سرکاری کالونیوں کے فنڈز بند کرنے کیساتھ شہباز بلڈنگ حیدرآباد کی دیکھ بھال کے فنڈز بند کردئیے ہیں سرکاری کالونیوں کیمکین عذاب والی صورتحال میں مبتلا ہیں یہ بات نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چئیر مین شاہد سومرو۔ وائس چئیر مین مولابخش مری اور دیگر نے نیو وحدت کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیو وحدت کالونی
پڑھیں:
اسلام آباد میں کل تمام تفریحی مقامات عوام کیلئے بند رہینگے؛ نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔
وفاقی دارالحکومت کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت یوم آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل (بدھ) لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور مونو منومنٹ بھی عوام کیلیے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
انتظامیہ کی جانب سے ہائیکنگ ٹریک بند کرنے کی وجہ سیکیورٹی اقدامات بتائی گئی ہے جب کہ شہریوں کو متبادل تفریحی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔