2025-11-19@03:35:54 GMT
تلاش کی گنتی: 12392
«کو بھیجنے»:
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ثقافتی شناخت میں جہاں مختلف زبانیں، تہذیبیں اور روایات رنگ بھرتی ہیں وہیں یہاں کے منفرد ذائقے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے انہی ذائقوں میں پشتون اور ہزارہ برادری کی روایتی سوغات کلچے (مقامی بسکٹ) خاص مقام رکھتی ہے جو کوئٹہ کی یخ بستہ شاموں میں شہریوں کی اولین پسند بن چکے ہیں۔ شام ڈھلے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم قہوہ خانوں پر رونق دیدنی ہوتی ہے جہاں لوگ گرم چائے کی پیالیوں کے ساتھ تازہ خستہ اور خوشبودار کلچوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے...
6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں تعطل آ گیا ہے جس میں دہشتگرد ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اہم رکاوٹ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام مذاکرات میں تعطل کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیام امن کے لیے علاقائی ممالک خصوصاً ایران متحرک ہے جس کی وزارت خارجہ کی جانب سے علاقائی ممالک کا اجلاس بلائے کی اعلان اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اسی طرح سے برادر اسلامی ملک ترکیہ بھی اس حوالے سے سرگرم اور اس کے اعلیٰ سطحی وفد کی...
ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں بھی پنجاب جیسی کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ، کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائیگی: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیئے۔92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام...
28ویں 29 ویں اور 30ویں ترامیم کے بعد حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ترامیم ملک و قوم کیلئے نہیں چند خاندانوں کے مفاد میں لائی گئیں،میٹ دی پریس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ حاکمیت صرف اللہ کی ہے کسی فرد کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں، ترامیم کرنے اور کروانے والے سب...
ایک بار نہیں 2 بار ہمارے مینڈیٹ کو سازش کے تحتچوری کیا ،اب کہہ سکتا ہوں ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ،عوام کو مبارک باد دیتا ہوں،چیئرمین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے،سازش کے تحت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ایک بار نہیں 2 بار آزاد کشمیر میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ماضی میں جو فیصلے ہوئے اس سے آزاد کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 2025 میں ایک تاریخی اور جرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 2024 کے طلبہ کے احتجاج پر لاگو کیے گئے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمے میں سزائے موت سنائی۔ یہ فیصلہ نہ صرف ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک نمایاں باب ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بنگلا دیش کی آئندہ سیاسی اور سماجی سمت کے لیے ایک پیغام ہے۔ بلاشبہ شیخ حسینہ کی حکومت کے دور کو بنگلا دیش کی تاریخ میں تشدد اور جبر کا دور کہا جاسکتا ہے۔ 2024 میں طلبہ کے بڑے پیمانے پر احتجاج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران کھڑا کیا۔ یہ تحریک بنیادی طور پر تعلیمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کا ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر سے اہم مکالمہ ہوا جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے وکیل شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فیصل آباد کی ایک ٹرائل کورٹ میں فوجداری مقدمہ زیر سماعت تھا، ٹرائل کورٹ نے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔شاہ خاور نے کہا کہ میرے موکل اس وقت ایس پی تھے، ان کے خلاف ٹرائل کورٹ نے آرڈر میں آبزرویشنز دیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)نومسلموں کی بھی حکومت خبر گیری کرے جس طرح اقلیتوں کی کوٹہ رکھی جاتی ہے نومسلموں کی بھی کوٹہ مختص کی جائے دعوت ایمان کے امیر شیخ محمد عمر کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دعوت ایمان کے امیر شیخ محمد عمر نے ایوان صحافت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومسلموں کی حکومت خبری گیری کرے مسلمان ہونے کے بعد رشتے دار قطع تعلق ہوجاتے ہیں جائیداد میں حصہ تک نہیں دیا جاتا اس لئے نومسلم بے سہار اہوجاتے ہیں کوئٹہ میں نیومسلم کالونی کی تعمیر کی جارہی ہے جہاں نومسلموں کو رہائش دی جائے گی تعلیم کے ساتھ دین بھی سکھا رہے ہیںحکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نومسلموں کی بھی داد رسی...
لیاقت علی سلطان اور کرسٹوفر گیرسٹین نوجوانوں کو امریکا میں معدنیات کے شعبے میں تربیت دینے کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں،حنیف گوہر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ کالعدم جماعت کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دراندازی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے اور پاکستان اس صورتحال کا مؤثر جواب دینے کے لیے دو محاذوں پر سرگرم رہے گا۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کے واقعات بند ہوں کیونکہ افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور بھارت سرحد پر بھی کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ناصر شاہ نے صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو بھی مبارکبادپیش کی ۔اپنے پیغام میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ فیصل راٹھور کی کامیابی نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کی بھی کامیابی ہے ۔یقین ہے فیصل راٹھور قیادت اور آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔انہوںنے کراچی میں مقیم کشمیری بھایوں کو بھی فیصل راٹھور کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
شوبز انڈسٹری کی چکاچوند جتنی مسرور کن ہے اتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ بھی ہے، کسی بھی اور شعبے کی طرح بھی یہاں عداوتیں، تلخیاں اور مخالفت کا زور زورا رہتا ہے۔ ایک نیا پینڈورا باکس سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کھول دیا جس میں انھوں نے اداکارہ مشی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کے بارے میں کچھ سخت باتیں کی تھیں جو شاید روبی انعم کو پسند نہ آئیں۔ روبی انعم نے مشی خان کے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا کا نکاح ہوا اور شادی کی رسومات چل رہی تھیں کہ صبح 6 بجے...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی پولیس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا تاکہ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت سازی کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان یہ اعلان انہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے وزارت داخلہ کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے پولیس فورسز کے تعاون کو بڑھانے، قیدیوں کی منتقلی کے نظام، شہری سلامتی اور سیف سٹی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔...
کراچی(نیوزڈیسک) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق گرفتار ہٹ مین امین عرف مناحافظ قاسم رشید گروپ کا رکن ہے، اس سے قبل بھی دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے اور جیل جا چکا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران مشتبہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور ایک شخص عادل حسین کو فرقہ...
فائل پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ناپسندیدہ ریکارڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے منگل کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی 31 سالہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9ویں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی یوں بابر اعظم شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے...
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو ملکی عدالت نے سزائے موت سنا دی جس پر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم 78 سالہ شیخ حسینہ واجد کو وزیر داخلہ اسد الزماں سمیت سزائے موت سنادی۔ شیخ حسینہ واجد اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد انڈیا فرار ہوگئی تھیں اور تاحال بھارت میں ہی مقیم ہیں۔ سزائے موت سناتے وقت وہ عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت سے متعلق بھی سوال کیا۔ جس پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو موت کی سزا سنانا بنگلا دیش کا اندرونی اور قانونی معاملہ ہے۔...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابراہم اکارڈ سے متعلق پاکستان کا مؤقف کلیئر ہے، دو ریاستی حل پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں‘، حماس نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد کردی انہوں نے کہاکہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، اور پاکستان میں ہونے والی دراندازی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی ختم ہو۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دو محاذوں...
کراچی: پاکستان ریلویز کے جانب سے کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید طرز پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح آج وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ کراچی ریلوے اسٹیشن پر 2 جدید سی آئی پی لاؤنجز، 3 ویٹنگ ہالز اور ایگزیکٹو واش رومز بنائے گئے ہیں جبکہ چار ایسکیلیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے جدید تقاضوں کے عین مطابق انفارمیشن ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اب مسافر کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کیو آر کوڈ سے ڈیجیٹل کمپلینٹ بھی درج کروا سکیں گے۔ یہ کمپلینٹ وزارت اور ہیڈکوارٹرز میں بھی موصول ہوگی۔ صفائی ستھرائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستانی فٹبال ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر اعتماد کو فتح میں بدلنے میں ناکام رہی جب کہ شام کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شام کی ٹیم نے پوری حکمتِ عملی کے ساتھ یہ اہم مقابلہ پانچ کے مقابلے میں صفر سے جیت لیا اور یوں پاکستان کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید دھندلا دیے۔میچ کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خاصا زور لگایا اور ابتدائی منٹوں میں دفاع کو مستحکم رکھتے ہوئے شام کے فارورڈز کو آسان جگہیں نہ دیں۔ شائقین کے لیے یہ صورتحال امید افزا تھی، کیونکہ ٹیم نے پہلے ہاف میں بھرپور توانائی کے ساتھ کھیل جاری رکھا اور کئی...
سوشل میڈیا پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں، ان کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں سزا سنا دی گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک جماعت سے وابستہ سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کو تاحیات قیدِ با مشقت کی سزا دی گئی ہے، ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بحکمِ سرکار ضبط کرلی گئی ہے اور کورٹ مارشل کے بعد تمام سرکاری مراعات اور پنشن بھی ختم کردی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟ ٹوئٹ میں...
جاپان میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں بھالو، خاص طور پر پہاڑی یا دیہی علاقوں میں انسانی آبادی کے قریب آ رہے ہیں اور انہیں دور رکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جاپان کے ضلع گِفو میں مقامی حکومت نے بھالو دیکھے جانے کی بڑھتی ہوئی رپورٹس کے باعث ڈرون پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں بھالو کی قدرتی خوراک کم ہو رہی ہے اور آبادی ہلکی ہونے کی وجہ سے بھالو انسانوں کے نزدیک آ رہے ہیں۔ ڈرونز میں اسپیکرز لگائے گئے ہیں جن سے شکاری کتوں کی آواز چلائی آتی ہے۔ یہ آواز بھالوؤں کو خوفزدہ کرتی ہے اور ان کو واپس جنگلوں کی جانب بھگانے میں مدد دیتی ہے۔ ساتھ ہی کچھ...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ 27 کے بعد 28ویں ترمیم بھی دراصل ڈکٹیٹر شپ کی طرف پیش قدمی اور صوبوں کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے، حقیقیت میں خوشحال صوبے ہی مضبوط و مستحکم ملک کی ضمانت ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ریاست سے کوئی بھی فرد یا گروہ طاقتور نہیں ہوسکتا، مسنگ پرسن اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ کہنا کہ صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ اور خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنا دینے کا بیان وفاقی حکومت اور اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، چھوٹے صوبوں کئے ساتھ ناروا...
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا۔ تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل میڈیا ریچ اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس فیکٹ چیک پوائنٹس: ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں۔ ڈکیتی کا منظر، کرداروں کا ردعمل اور کیمرہ اینگل سب اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔ کسی مستند خبر، تھانے یا سرکاری ریکارڈ میں اس ڈکیتی یا واقعے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور بڑی خوش خبری ہے کہ حکومتِ سندھ نے عوامی سفری سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور جدید ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس فیصلے کا مقصد شہر کی بڑھتی آبادی، ٹریفک دباؤ اور روزمرہ سفر کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور متعدد منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایس ایم ٹی اے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کنول نظام بھٹو، ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومر اور...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کھلاڑی اپنی پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ویڈیو کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں مختلف لذیذ پاکستانی پکوان پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ انہیں مٹن چانپ بےحد پسند ہے، جبکہ محمد نواز نے اپنی...
’جیو نیوز‘ گریب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، اب کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے قتل پر مظفرآباد اور سری نگر میں بھی احتجاج ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بتایا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، پیپپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر...
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور منگل اور جمعرات کو مقررہ ملاقاتوں میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، جو بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’سیاسی جماعتوں کو کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا‘ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام کیوں بھیجا؟ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود...
سوشل میڈیا پرگزشتہ دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص شاپنگ مال میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کر رہا ہے۔ اگرچہ ویڈیو میں اس کا چہرہ واضح نہیں ہوا مگر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ صحافی زاہد گشکوری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مشن نے کینیڈا میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کا سراغ لگا لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے معروف اینکر شاہزیب خانزادہ اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘: پی ٹی آئی کارکن...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کا ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر سے اہم مکالمہ ہوا جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ سپریم کورٹ میں فیصل آباد کی ٹرائل کورٹ کے پولیس افسر کیخلاف دی گئی آبزرویشنز کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے وکیل شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فیصل آباد کی ایک ٹرائل کورٹ میں فوجداری مقدمہ زیر سماعت تھا، ٹرائل کورٹ نے گواہان کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے ساتھ ہی ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے اہم ترین فورمز سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی، سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو ہوتے ہی عدالتی ڈھانچے کے اندر کئی بنیادی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ تمام نامزدگیاں دونوں متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت کے بعد کی گئی ہیں تاکہ نئے آئینی ڈھانچے کا عملی نفاذ فوری طور پر ممکن بنایا جا سکے۔اعلامیے کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل...
پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط ہے، کوئی سازش اسے کمزور نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو
مظفرآباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکار جتنی بھی کوشش کرلے، پاکستان اور کشمیر کے تاریخی اور جذباتی رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ قربانیوں، جدوجہد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہے، اور آج بھی اسی جذبے کے تحت کشمیر کی تحریکِ حقِ خودارادیت جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا تعلق تین نسلوں سے قائم ہے اور اسے کوئی سازش کمزور نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ “مودی حکومت چند دن بھی ہمارے سامنے نہیں ٹک سکے گی۔ جدوجہدِ کشمیر...
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی اور فاضل عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ تفصیل کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔ وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم...
امریکی صدر کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو امریکی ساختہ ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے ایک روز قبل کہی۔ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’ ہم یہ کرنے جا رہے ہیں، ہم ایف-35 طیارے فروخت کریں گے‘۔یہ فروخت ایک بڑے پالیسی تبدیلی کی نشاندہی کرے گی، جو مشرقِ وسطیٰ میں عسکری توازن کو ممکنہ طور پر بدل سکتی ہے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد...
دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب دیکھنے والے پاکستانی طلبا کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ نومبر 2025 سے کئی بین الاقوامی سطح کی مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس شروع ہو رہی ہیں۔ ان اسکالرشپس کا مقصد نہ صرف مالی بوجھ کم کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ اپنے ملکوں کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام ان میں سوئیڈش انسٹی ٹیوٹ اسکالرشپ، جرمن حکومت کا ڈی اے اے ڈی پروگرام، اور یورپی یونین کا ایراسمس منڈس جوائنٹ ماسٹرز پروگرام اور ڈی ڈبلیو کی ماسٹر ڈگری...
لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے...
تحریک انصاف اپنی ساری مقبولیت اور ایک صوبے میں اقتدار کے باوجود قومی دھارے سے دُور ہوتی جارہی ہے۔ یہ محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں، یہ ایک سماجی المیہ ہے۔ سیاست کے سینے میں تو دل نہیں ہوتا لیکن سماجیات کے ماہرین کو اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے وابستگان کو نفرت کے اس سونامی سے نکال کر ایک نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف کوئی خلائی مخلوق نہیں جسے ہم جانتے نہ ہوں، یہ ہمارے ہی دوست ہیں، بھائی ہیں، رشتہ دار ہیں۔ لیکن ان کی اکثریت کے روہے نارمل نہیں رہے۔ یہ ایک خاص کیفیت کا شکار ہیں۔ یہ چلتے پھرتے آتش فشاں بن چکے ہیں۔ عشروں کی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات بھی شامل ہیں۔ قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ٹرمپ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔ امریکی مندوب نے کہا کہ تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور ہوئی ہے، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے، انڈونیشیا اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا...
ویب ڈیسک :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے جس کا استعمال کرکے کوئی جرم بھی ہوسکتا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آپ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر ہیں۔ سم چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری بلاک کروائیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی سم صرف اصلی فرنچائز...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے اور وہاں ایک بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے اسے مسترد کردیا۔ اسرائیل اور حماس گزشتہ ماہ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے تھے، تاہم عالمی سطح پر اس منصوبے کو جائز حیثیت دلانے اور فورس بھیجنے والے ممالک کو یقین دہانی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا قرارداد کے متن کے مطابق رکن ممالک غزہ کی تعمیرِ...
کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے اور اس کہاوت کو کوئٹہ کے ہنر مندوں نے سچ کر دکھایا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے کوئٹہ کی وادیوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گیزر ناکارہ ہو جاتے ہیں اور عوام کو ٹھنڈے اور خون جما دینے والے پانی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ کے کاریگروں نے عوام کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔ ٹین کی چادر کی مدد سے تیار کردہ ان گیزروں کو کچھ اس انداز میں بنایا جاتا ہے کہ یہ کم گیس پر...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کے مطابق پیپلزپارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ دریں اثناء بلاول سے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی اور راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی۔ فریال تالپور نے بھی ملاقات میں شرکت کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے بھی ملاقات کی۔ دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو سے برطانیہ، ناروے، آسٹریا کے پارلیمنٹرینز اور عالمی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔...
اسلام آباد: نئی قائم شدہ ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کو بڑے قانونی اور انتظامی چیلنجز کا سامنا ہے، یہ واضح نہیں کہ وہ مستقل طور پر کہاں کام کرے گی، فی الحال یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں کام کر رہی ہے مگر کمرہ عدالت نمبر ایک چیف جسٹس امین الدین کو استعمال کیلیے نہیں دیا جا رہا۔ اس سے قبل حکومت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں آئینی عدالت قائم کرنا چاہتی تھی لیکن شرعی عدالت کے ججوں نے ایسا کرنے نہیں دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آئینی عدالت کے چند ججز بشمول چیف جسٹس امین الدین خان نے پیر کے روز سپریم کورٹ میں اپنے چیمبرز استعمال کیے۔ سینئر وکلا نے کہا...
نئی تحریک شروع پارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے،حزب اختلاف کی نئی تحریک کا مقصد موجودہ حکومت کو گرانا ہے،حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہی ہے عوام کی بالادستی ہونی چاہیے تھی،محمود خان اچکزئی حکومت نے کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا تو پھر بیٹھ کر اس کا علاج کریں گے ،تحریک اقتدار کیلئے نہیں آئین، پارلیمنٹ، پاکستان کی جمہوریت کو بچانے کیلئے ہے ، رہنما حزب اختلاف کا انٹرویو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیٔرمین اور حزب اختلاف کیسینئر راہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی متوقع نئی تحریک کا مقصد موجودہ حکومت کو گرانا ہے ورنہ پاکستان ڈوب جائے گا ایک انٹرویو میں حزب اختلاف کے سیاسی اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنما محمود خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم سے ترقی کا سفر جماعت اسلامی کا وژن ہے ، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ، گلبرگ ٹائون کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے لیے 50کمپیوٹرز کی فراہمی ایک قیمتی تحفہ ہے ، ٹیکنالوجی امپاور منٹ کے نام سے گلبرگ ٹائون کی یہ کاوش لائق تحسین ہے اور اس پر ٹائون چیئر مین سمیت ٹائون کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے اور تعلیم و صحت سمیت ہر شعبے میں اہل کراچی کی خدمت کرتے رہیں گے ، منعم ظفر خان نے وزیر اعظم کی کراچی آمد کا ذکر...
طلبہ کے قتل عام پر کیس کا فیصلہ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں تین رکنی ٹریبونل نے دیا فیصلے کے بعد کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈھاکہ میں سکیورٹی کے سخت اقدامات بنگلہ دیش کی عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔ شیخ حسینہ کے خلاف کیس کا فیصلہ 450صفحات پرمشتمل ہے، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ پرانسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے، استغاثہ نے شیخ حسینہ کو سزائے موت دینے کی درخواست کی ہے۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی نے 3 رکنی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطلی کا دورانیہ بڑھ گیا،کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
JOHANNESBURG: جنوبی افریقا کی حکومت نے اسرائیل سے حالیہ دنوں میں آنے والی دو مشکوک چارٹر پروازوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر سوار فلسطینیوں کی آمد غزہ اور مغربی کنارے سے فلسطینی آبادی کو صاف کرنے کے ایک واضح اور منظم ایجنڈے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو 153 فلسطینی ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ پہنچے تھے جن کے پاسپورٹ پر اسرائیلی روانگی کی کوئی مہر موجود نہیں تھی۔ اس سے قبل 28 اکتوبر کو 176 فلسطینیوں کا ایک اور گروپ بھی جنوبی افریقا لایا گیا تھا جس کا انکشاف امدادی تنظیم گِفٹ آف دی گیورز نے کیا۔ جنوبی افریقا کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا...
26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر مولانا فضل الرحمن سے ناراض پی ٹی آئی کو 27 ویں ترمیم کے خطرے کے پیش نظر مولانا پھر یاد آ گئے اور مولانا کے در پر پی ٹی آئی کا وفد پھر پہنچ گیا تھا۔ اس موقع پر علی محمد خان نے کہا کہ مولانا صاحب ہمارے ساتھ آ جاتے ہیں تو وزن بڑھے گا۔ انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وزن کس کا بڑھے گا؟ علی محمد خان وفد میں شامل نہیں تھے اور اپنے خیالات کا اظہار انھوں نے ایک ٹاک شو میں کیا، مولانا سے ملنے والے وفد میں اسد قیصر شامل تھے ۔ اس ملاقات میں مولانا نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کی...
لاہور: سرائے مغل میں پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے...
اگر آپ یہودی نہیں ہیں مگر صیہونی نظریے کے حامی ہیں اور آپ کی عمر اٹھارہ تا چوبیس برس ہے تو آپ اسرائیلی فوج میں چودہ ماہ تک غیر عسکری شعبوں میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔اگر آپ دوہری شہریت کے حامل ہیں (یعنی اسرائیلی شہریت کے ساتھ کسی اور ملک کے بھی شہری ہیں)۔ تب آپ اسرائیلی قانون کے تحت تین سال کی لازمی فوجی خدمات کے لیے پابند ہیں۔ اس وقت اسرائیلی فوج میں دوہری شہریت کے حامل بارہ سو امریکی ، ایک ہزار اطالوی ، لگ بھگ ایک سو برطانوی ، بیسیوں فرانسیسی اور درجنوں جنوبی افریقی شہری خدمات انجام دے رہے ہیں۔سات سے دس ہزار وہ فوجی ہیں جو اسرائیل سے باہر پیدا ہوئے۔ اسرائیلی فوج...
کیا پاکستان اور افغانستان ایک بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں ؟ کیا تعلقات کی بہتری میں سیاسی ،سفارتی اور عالمی علاقائی تعاون کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان میں ایک دوسرے کے لیے نہ صرف بداعتمادی کا ماحول ہے بلکہ بگاڑ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ترکی، قطر اور پس پردہ چین سمیت سعودی عرب کی سفارتی کوششیں بھی بظاہر لگتا ہے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔پاکستان بدستور افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے اور ٹی ٹی پی کے خلاف بڑے اقدامات پر طالبان حکومت سے تحریری ضمانت چاہتا ہے ، مگر افغان طالبان اس پر تیار نہیں ۔ اصل میں افغانستان کی طالبان حکومت کو بھارت کی...
صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم اب آئین پاکستان کا حصہ بن چکی ہے۔ اس ترمیم کے تحت ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے آئینی عدالت قائم کر دی گئی ہے، جسٹس امین الدین جو یکم دسمبر کو ریٹائرڈ ہونے والے تھے انھیں آئینی عدالت کا سربراہ بنا کر مدت ملازمت میں تین سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے، یعنی ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 کے بجائے 68 سال کر دی گئی ہے، جسٹس امین الدین اب مزید 3 سال آئینی عدالت کے سربراہ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ مزید 6 ججوں کی آئینی عدالت میں تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سلامتی کونسل میں نہ صرف امریکا اور مسلم ممالک کی جانب سے پیش کردہ غزہ منصوبے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی بلکہ غزہ میں عبوری حکومت کے قیام اور بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پر بھی رائے شماری کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینیوں کی خودمختاری اور فیصلہ سازی پر بیرونی طاقتوں کے اثر کو بڑھانے کا باعث...
اپنے ایک خطاب میں حزب الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سال 2000ء میں لبنان کی آزادی کے بعد، سب اسرائیل کو ایک دشمن سمجھتے ہیں، اس لئے اس کے ساتھ ایک دشمن کے طور پر پیش آیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے کہا کہ 22 نومبر 1943ء میں جو آزادی لبنان كو ملی وہ قید و بند، صعوبتوں اور جدوجہد کے بغیر حاصل نہیں ہوئی۔ آزادی، درحقیقت زمین اور غیر ملکی تسلط سے نجات کا نام ہے۔ ہم 10,452 مربع کلومیٹر پر پھیلے لبنان کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم لبنان کا ایک انچ بھی کم نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ایک آزاد اور بیرونی مداخلت...
لاہور میں آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس خالد اسحاق نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات کیخلاف اور ویکیسن کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس خالد اسحاق نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ ایک سال میں 1700 سے زائد افراد کتے کے کاٹنے سے متاثر ہو کر میو اسپتال پہنچے ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ بتائیں وکیل صاحب کیا یہ درست نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے بتایا کہ ڈی ایچ اے میں...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم بھی جلد پاس ہوگی، جو عوامی ایشوز سے متعلق ہے۔ چنیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 27ویں ترمیم کے خلاف مزید ججز نے استعفے دینے ہوتے تو اسی روز آ جاتے۔ مزید پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے مقابلے میں 27ویں ترمیم کی منظوری کس طرح مختلف تھی؟ انہوں نے کہاکہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کو بنیاد بنا کر جن ججز نے استعفے دیے ان کے ذاتی مقاصد ہیں۔ انہوں نے مزید...
تصویر بشکریہ، سوشل میڈیا مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا ہے۔کراچی میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم بھی ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ آنے والے مہینوں میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم بھی آئے گی اور منظور بھی ہوگی۔ مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو معاملے پر آن کیمرہ بات چیت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ جس طرح آپ 18ویں ترمیم کا کریڈٹ لیتے ہیں، بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم کا بھی کریڈٹ لیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز...
اسلام آباد : حکومت نے 77 سال بعد شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈی ریگولیٹ کرنےکی سمری رواں ہفتےوزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 77 سال بعد ملک میں چینی کی قیمتوں اور شوگر انڈسٹری پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔وزارتِ غذائی تحفظ کے ذرائع بتایا کہ شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جو رواں ہفتے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین یہ سمری وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔ سمری میں نئی شوگر ملز لگانے پر پابندی ختم کرنے کی بھی...
سپریم کورٹ نے ہراسانی سے متعلق اہم مقدمے میں اسسٹنٹ کلینیکل انسٹرکٹر محمد طاہر کی اپیل خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے برطرفی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیڈرل محتسب اور صدر مملکت کے فیصلوں کو بھی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اور کلینیکل ماحول میں انسٹرکٹر کا کردار نہایت حساس ہوتا ہے اور اس کا اعتماد عمومی ملازمت کے مقابلے میں زیادہ سخت معیار کا متقاضی ہے۔ عدالت نے قرار...
بنگلہ دیش کی عارضی حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کو بین الاقوامی جرائم ٹربیونل کی جانب سے جرائمِ انسانیت کے الزامات میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک بھر میں امن اور ضبط جماعت کی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی حکومت نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے عوام میں اس طویل متوقع فیصلے کے اردگرد پائی جانے والی گہری جذباتی کیفیت کو تسلیم کیا خاص طور پر ان گھرانوں کے مابین جن کے اہل خانہ جولائی 2024 کی بغاوت کے دوران مارے گئے تھے۔ بیان میں شہریوں سے پرامن،...
پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف...
ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا موت سنادی۔ بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 نے معزول و مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے دو اعلیٰ عہدیدار ساتھیوں کے خلاف گزشتہ سال جولائی کی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں یہ فیصلہ دیا ہے۔ مقدمے میں سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس چودھری عبداللہ المامون کو بھی شریک جرم نامزد کیا گیا ہے۔ اسد الزماں تاحال مفرور ہیں جبکہ مامون زیر حراست ہیں اور اعتراف جرم کیا ہوا ہے۔ مامون ریاستی گواہ بھی بنے ہوئے ہیں۔ 2010 میں ٹریبونل کے قیام...
پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف دی...
بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو اسی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نامی عدالت اسی عدالت نے موت کی سزا سنا دی جو انہوں نے خود قائم کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) 2010 میں حسینہ کی عوامی لیگ حکومت نے 1971 کی جنگ کے دوران پیش آنے والے مظالم کے ذمہ داروں کا احتساب کرنے کے لیے بنائی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: انسانیت کیخلاف جرائم: بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی ابتدائی برسوں میں اس ٹریبونل نے کئی اہم رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں کیں، خصوصاً جماعتِ اسلامی اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر سیاستدانوں کو جنگی جرائم میں سزا سنائی گئی، جن میں سے بعض کو پھانسی...
سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ مزید معطلی کے بھی امکانات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو مزید 2 دنوں کیلئے معطل کر دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سروسز 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس سے قبل بھی...
پاکستان کے مقبول ترین اداکار اور گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل میں جج کے طور پر اپنی شمولیت پر ہونے والی تنقید کا ایک بار پھر دلچسپ جواب دے دیا۔ فواد خان پاکستان، بھارت، بنگلادیش سمیت دنیا بھر میں بےحد مقبول ہیں، فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کامیاب انٹری دے کر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا اور فلم ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔ ان دنوں فواد خان پاکستان آئیڈل میں بطور جج شریک ہیں، جس پر مختلف سوشل میڈیا صارفین اور گلوکاروں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ فواد خان گلوکاری کے مقابلے کے جج بننے کے اہل...
آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے،سینیٹر علی ظفر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدلیہ کی تاریخ میں بہت اتار چڑھاؤآتے ہیں،عدلیہ پر بہت زوال بھی آیا، عدلیہ کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کاکہناتھا کہ آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے، خاموش رہنا سسٹم کا ساتھ دینے کا برابر ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک اچانک شروع نہیں ہوتی، انشاء اللہ تحریک چلے گی۔ ...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ 3جی اور 4جی سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقت کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش میں 2 روز کا اضافہ کرتے ہوئے 18 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلسل بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر مزید توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل موبائل فون انٹرنیٹ سروس 10 نومبر سے 16 نومبر تک معطل رہی، تاہم ممکنہ خطرات کے باعث اب اسے مزید بڑھا دیا...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 17 تا 18 نومبر 2025 روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ شرکت روس کے وزیراعظم میکائل میشوستین کی خصوصی دعوت پر ہو رہی ہے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، غزہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال اس کے علاوہ مںگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان کے اعلیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بالآخر وہ نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کر دیا ہے جس کا اعلان طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ یہ نیا فیچر ڈائریکٹ میسجز کی جگہ لے گا اور اسے سادہ طور پر “چیٹ” کا نام دیا گیا ہے، جس میں میسجنگ کے حوالے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سہولیات شامل ہیں۔نئے چیٹ پلیٹ فارم میں وائس اور ویڈیو کالز، فائل شیئرنگ، بھیجے گئے پیغامات کو ایڈٹ اور ڈیلیٹ کرنے کی سہولت، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور اسکرین شاٹ کی صورت میں نوٹیفکیشن جیسی خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ چیٹ آئی او ایس ڈیوائسز اور ایکس کے ویب ورژن پر دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اس کے...
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کی یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا انہوں نے قومی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کی...
فتح جنگ(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ میں بے نظیر بھٹو شہید ڈائلسز سنٹر اینڈ بلڈ بنک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر سردار تیمور خان کی زیر نگرانی پیپلز پارٹی فتح جنگ تحصیل و سٹی کے زیر اہتمام ہوا۔ گورنر پنجاب نے جنڈ حسن ابدال میں بھی بے نظیر بھٹو شہید ڈائلسز سنٹر اور زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت میرا مشن ہے، یہ اللہ کی خوشنودی کیلئے کر رہا ہوں۔ ان منصوبوں کیلئے فنڈز میرے دوستوں نے عطیہ کئے ہیں۔ ان میں سرکاری فنڈز استعمال نہیں کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز کی امید ہے کہ...
ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی، واپسی کا خرچہ عازمین حج خود ادا کریں گے بیمار عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی بھی ہوگی سعودی حکومت نے بیمار عازمین پر حج2026 کی پاپندی عائد کرتے ہوئے ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی۔سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب واپس وطن بھیج دے گا، واپسی کا خرچہ عازمین حج خود ادا کریں گے، بیمار عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی بھی ہوگی۔سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے کہا کہ گردوں کے امراض، ڈائیلاسز کے مریضوں کو حج 2026...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-1 اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی حکومت نے شوگرسیکٹرکو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ ملک کے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سفارشات تیارکرلی گئیں۔ وفاقی وزیراویس لغاری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیارکیں اور کمیٹی کی سفارشات ایک دو دن میں وزیراعظم شہبازشریف کوپیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر نے ڈی ریگولیشن کی سفارشات کی تصدیق کی اور کہا کہ شوگرسیکٹر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈی ریگولیشن کی جائیگی، حکومت چاہتی ہے چینی کی قیمتوں کا تعین امپورٹ ایکسپورٹ مارکیٹ فورسزکریں۔راناتنویر کا کہنا تھاکہ کچھ شوگرملز نے کرشنگ شروع کردی، 36 سے زائد نے بوائلران کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرشنگ دسمبرکے پہلے ہفتے تک...
حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔ ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تقریب کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، اللہ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اتوار کے روز مین گیٹ باغِ ابن قاسم کلفٹن میں،بیچ ویو اور بے نظیر پارک کی دیواریں غیر قانونی توڑنے کے خلاف اور پارک کے تحفظ کے لیے کلفٹن کے عوام کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی کوئی جگہ قبضہ مافیاؤں سے محفوظ نہیں رہی، شہر کے پارکس، گراؤنڈز اور سرکاری زمینیں مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پارکس پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ہم نہ صرف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ بھرپور جدوجہد و مزاحمت کریں گے،عدالت بھی جائیں گے اورایوان میں بھی یہ مسائل اٹھائیں گے تاکہ کراچی کے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت ای چلان کے علاوہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے اور کراچی میں موت کا رقص جاری ہے، یہ شہر، جو کبھی روشنیوں اور زندگی کی علامت تھا، آج ایسی بے بسی کی تصویر بن چکا ہے جہاں شہریوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی۔ ہر روز کوئی نہ کوئی حادثہ، کوئی قتل، کوئی دل دہلا دینے والی خبر… اور حکمرانوں کی طرف سے مکمل خاموشی، بے حسی اور غیر موجودگی۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ شہر اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے، جسے نہ کوئی سنبھالنے والا ہے نہ پوچھنے والا ہے۔ تازہ واقعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ کراچی میں ٹریفک مافیا ہو یا جرائم پیشہ عناصر، دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلیے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 ، پوون رتنائیکے نے 32 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔پاکستان نے 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی...
شاہین شاہ آفریدی نے کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی ٹیم کی نشانی یہی ہے کہ ہر میچ میں نیا ہیرو سامنے آتا ہے، ٹیم میں تبدیلی کی پالیسی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک اچھی تبدیلی پالیسی جاری ہے اور ہر بولر کو موقع دیا جارہا ہے، جس سے ٹیم کا کمبی نیشن مضبوط ہوا ہے۔ ان کے مطابق نئے بالرز ہر میچ کے لیے تیار رہتے ہیں اور آج بھی یہی ہوا۔ انہوں نے نوجوان بولر فیصل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی معمولی باتیں بھی کس طرح غلط رنگ دے کر پیش کی جاتی ہیں۔ ماہرہ نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟’ اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے...
’آپ کو شرم آنی چاہیے‘: پی ٹی آئی کارکن کی شاہزیب خانزادہ سے بدتمیزی، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل
معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شاہزیب خانزادہ کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے عمران خان کے خلاف جو کیا اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ میں پاکستانی چینلز میں سے صرف شاہزیب خانزادہ کا پروگرام دیکھتا ہوں کیونکہ شاہزیب پورا ہوم ورک کر کے پروگرام کرتا ہے۔ اپنے متعلقہ موضوع پر اس کا مکمل عبور ہوتا ہے۔ کبھی شائبہ بھی نہیں ہوا کہ اس نے کوئی پروگرام پلانٹڈ کیا ہو ان جانوروں نے اسے بھی نہیں بخشا pic.twitter.com/78dtUh1cR2 — Azhar Abbas (@AyZi) November 16, 2025 ...
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا، شاہ عبداللہ نے صدر مملکت کو اردن کے ایوارڈوسام النہضہ المرصع سے نوازا۔ یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے، صدرِ مملکت کو دیا گیا اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن...
معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمران طبقے کو گراؤنڈ میں آکر عوامی مسائل کو جاننا اور فوری حل کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں سیاسی بازیگروں نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے، ملک کے عوام 78 سال بعد بھی بے روزگاری اور مہنگائی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں، ملک کے مستقبل کو مستحکم بنانے کیلئے نیو جنریشن کو آگے آنے مواقع...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار اور حق ہے۔ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ ملکی استحکام کے لئے مزیدترامیم کرناپڑیں تو بھی کریں گے۔ فیصل آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں اوراس کے تحت وہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نےکہا کہ تاحیات استثنیٰ میں ایسی کوئی بات نہیں، صدر کو باسٹھ تریسٹھ کے تحت پرکھ کر ہی لایا جاتا ہے۔ سیاسی انتقام کو روکنے کیلئے استثنیٰ ایک علامتی چیز ہے۔ صدر ایک صدارت کے بعد پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔ وزیرمملکت...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا۔وفاقی دارالحکومت میں اردن کے شاہ دوم کے ظہرانے کے موقع پر ایوان صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف جنگ میں اللہ نےپاکستان کوسربلند کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،جنگ مسلط کرنےوالوں کواسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، اللہ کےحکم اوراس کےفرمان کےمطابق اپنےفرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ مسلمان جب اللہ پربھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل...