data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے “آئی آر آئی بی” کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھوتے اور چومتے رہے۔شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے‘ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں شہید میجر جنرل حسین سلامی اور جنرل محمد باقری کی نمایاں تصاویر
شامل تھیں۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے “تسنیم” کے مطابق شہریوں نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اور اس دوران امریکا و اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔تقریب تہران کے معروف اسلامی انقلاب اسکوائر (انقلاب چوک) میں صبح 8 بجے شروع ہوئی، جہاں ہزاروں سوگوار سیاہ لباس پہنے ایرانی پرچم لہراتے اور شہدا کی تصاویر اٹھائے ہوئے موجود تھے۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے جنرل حسین سلامی، جنرل امیر علی حاجی زادہ، میجر جنرل محمد باقری اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی سمیت دیگر شہدا کے تابوتوں کی وڈیو نشر کی گئی۔جنازے میں شامل تابوتوں میں 4 خواتین اور 4 بچوں کے تابوت بھی شامل تھے جنہیں اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ایرانی حکومت نے سرکاری دفاتر بند رکھے تاکہ سرکاری ملازمین جنازے میں شریک ہو سکیں۔ یہ جنگ بندی کے بعد اعلیٰ کمانڈروں کی پہلی عوامی تدفین کی تقریب تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دو طرفہ فوجی تعاون پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ فوجی اعزاز عطا

آذربائیجان کی فوج کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولییف نے آج جنرل ہیڈکوارٹرزمیں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان اورآذربائیجان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کیے جائیں گے، انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پرمہمان جنرل کومبارکباد دی۔

کرنل جنرل کریم ولییف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور معرکہ حق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں کامیابی کو سراہتے ہوئے پاکستان کی آزادی اور فتح کی آئندہ تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آرمی چیف نے معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کا ساتھ دینے پرآذربائیجان کی قیادت اورعوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے یومِ آزادی کی تقریب میں آذری دستے کی شرکت پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

دونوں فوجی رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کرنل جنرل کریم ولییف نے صدر الہام علییف کی جانب سے فوجی تعاون کے میدان میں خدمات کے اعتراف کے طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ پیٹریاٹک وارمیڈل عطا کیا، یہ اعزاز دو طرفہ فوجی تعاون میں غیر معمولی کردار پر دیا گیا۔

مہمان جنرل نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہتے ہوئے دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازین جی ایچ کیو پہنچنے پر کرنل جنرل کریم ولییف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان پیٹریاٹک وارمیڈل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر صدر الہام علییف فیلڈ مارشل کرنل جنرل کریم ولییف

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیاگیا
  • ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد
  • برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندیوں کے لیے اقوام متحدہ کو خط
  • فیلڈ مارشل کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا
  • دو طرفہ فوجی تعاون پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ فوجی اعزاز عطا
  • ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری
  • اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ
  • ایران،  اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ کشیدگی کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مشہور فٹبالر سلیمان عبید سمیت 662 کھلاڑی شہید
  • پاکستان میں خطرناک ’بلو لاکر‘ سائبر حملوں کا خدشہ، سرکاری اداروں کو ہائی الرٹ