اگر سب رہبر معظم کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے تو کوئی مشکل پیش نہیں آئیگی، جنرل قاآنی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپاہ قدس کے سربراہ نے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ اپنے راستے اور منزل کی جانب گامزن ہیں، اور نصرت خداوندی سے یہ سفر جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پوری قوت کے ساتھ اپنے راستے اور منزل کی جانب گامزن ہیں، اور نصرت خداوندی سے یہ سفر جاری رہیگا۔ سپاہ قدس کے سربراہ نے تہران میں شہدائے اقتدار کے تشیع جنازہ میں 12 روزہ جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سب رہبر معظم کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے تو کوئی مشکل پیش نہیں آئیگی۔ واضح رہے کہ تہران میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے اعلیٰ فوجی افسران اور ایٹمی سائنسدانوں کی تیشع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تہران میں
پڑھیں:
صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
فائل فوٹوصدر آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے عرفان صدیقی کی صحافتی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار سیاستدان سے محروم ہو گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عرفان صدیقی اصول پسند، تہذیب کی علامت اور باوقار شخصیت تھے۔