بلوچستان، سڑکوں کے معیار اور دیکھ بال کیلئے مصنوعی زہانت کے استعمال پر غور
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے سڑکوں کے معیار اور دیکھ بال کے لئے مصنوعی زہانت کا استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی، جس سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ممکن ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی حالت ایک بڑا چیلنج ہے اور عوام کو روزمرہ نقل و حرکت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی نگرانی کے طریقہ کار کی بجائے جدید اور اسمارٹ حل اپنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی ممکن ہوگی، بلکہ مالی وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے گا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سڑکوں کے معیار، پائیداری اور تکمیل کی مدت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر منصوبہ زمینی حقائق کے مطابق مکمل ہو۔ مجوزہ اے آئی سسٹم کے نفاذ سے قبل مزید مشاورت کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں سڑکوں
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔