ووٹر رجسٹریشن مہم، الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
سٹی 42 : الیکشن کمیشن نے ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا۔
پنجاب میں الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اہل شہریوں کی ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، 25اضلاع میں نادرا کے تعاون سے موبائل رجسٹریشن وین اوور دیگرر ذرائع سے شناختی کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ان اضلاع میں خاطر خواہ تعداد میں ایسی آبادی موجود ہے جن کے شناختی کارڈ نہیں بنے۔
کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کی ٹریننگ کا پہلا سیشن صوبائی الیکشن کمشنرآفس لاہور میں منعقد ہوا، ٹریننگ میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے شرکت کی۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے اس موقع پر کہا کہ ووٹر رجسٹریشن میں مرد اور خواتین کے درمیان فرق کوکم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ خواتین کے شناختی کارڈز بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جینڈر ونگ نے ووٹررجسٹریشن کمپین فیز5 کے نام سے پلان مرتب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلان کے تحت پنجاب کے 25 اضلاع میں خصوصی حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا ۔ پلان پر عمل درآمد کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے علاوہ مقامی سی ایس اوز اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکتب فکر کو حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا ۔
جی میل سمیت متعدد گوگل سروسز کے لیے اے آئی ہیلپرز کا فیچر متعارف
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اور نادرا کے ووٹر رجسٹریشن کا آغاز
پڑھیں:
سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
کراچی:سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔
تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد
سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔
ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔