اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کردیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسلام آباد میں الیکشن کمشن حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس پہلے ہی دائر ہوچکا ہے، آج الیکشن کمشن حکام سے کچھ اہم قانونی معاملات پر رائے لینا تھی جو لوگ گالیاں دیں گے، توڑ پھوڑ اور ہلڑ بازی کریں گے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پی ٹی آئی والوں نے فارم 47 کا تماشہ لگایا ہوا ہے۔ ملک احمد خان نے مزیدکہا کہ آئین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ جو ارکان آئین کی پاسداری نہیں کرسکتے ان کو ہاؤس کا حصہ رہنے کاکوئی حق نہیں۔ ذرائع کے مطابق دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطاء  بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل تھا۔ خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ 28 جون کو سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمشن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمشن

پڑھیں:

 (ن) لیگ میں شمولیت کا معاملہ ،پی ٹی آئی نے 4 منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے اپنے  حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی  (ن) لیگ میں شمولیت کے  معاملے پر  اہم قدم اٹھانے  کا فیصلہ کرلیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی  نے  بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر  کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری  عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں  نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔ جن ارکان نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، پارٹی کو کہا ہے کہ  ان 4 ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس سپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے ،دیکھتے ہیں وہ کیا کارروائی کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اس حکومت کو قبول نہیں کرنا، علیمہ خان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 26 اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا اقدام، اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • ریفرنس دائر کردیا، جو آئین و حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن رہنے کا حق نہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
  •  (ن) لیگ میں شمولیت کا معاملہ ،پی ٹی آئی نے 4 منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا
  • سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز