ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گاوں کوٹ کنڈیان میں آئی ای ڈی بم بناتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد صاحب خان کاتعلق ٹانک اور طراب کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا، طلال چوہدری محرم الحرام،مون سون ،چیئر مین سی ڈی اے کی مربوط کوارڈینیشن کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں 3 دہشتگرد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کرروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔
پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں گروہ کا سرکردہ کمانڈر عالم محسود بھی شامل تھا۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتاخیل میں کی گئی۔ جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کے اقدامات جاری ہیں تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمتِ عملی "عزمِ استحکام" کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی جارحانہ مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 15 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ15 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بہادر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔
انہوں نے کہا کہ قوم خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔