Jasarat News:
2025-11-19@03:04:00 GMT

روس نے بھارت کو S-400 کی ترسیل موخر کردی

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (صباح نیوز) روسی اخبار ماسکو ٹائمز کے مطابق روس نے بھارت کو جدید ترین فضائی دفاعی سیکورٹی نظام S-400 کی ترسیل3 سال کےلیے موخر کر دی ہے۔ یہ فیصلہ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور ان کے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ یہ میزائل سسٹم 2018ءکے ایک معاہدے کے تحت بھارت کو 5.

4 ارب ڈالر میں فراہم کیے جانے تھے، اور ترسیل 2024 تک مکمل ہونی تھی۔ اب نئی تاریخ کے مطابق یہ ترسیل 2027ءمیں مکمل ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق تاخیر کی بڑی وجہ روس کی یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ہے، جس سے اس کے دفاعی سازوسامان کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ اس تاخیر کے ساتھ ہی بھارت اور روس کے درمیان دفاعی تعاون میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ ہر S-400 یونٹ میں 2 بیٹریاں شامل ہوتی ہیں، جن میں کل 128 میزائل موجود ہوتے ہیں، جو 380 کلومیٹر دور فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان سسٹمز میں ریڈار اور آل ٹیرین گاڑیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ گزشتہ کچھ برسوں میں بھارت نے روس کے بجائے فرانس، جرمنی اور دیگر مغربی ممالک سے فوجی سازوسامان خریدنے کو ترجیح دی ہے۔ مثال کے طور پر 2023ءمیں بھارت نے روسی آبدوزوں کی بجائے جرمنی کی کمپنی سے 6 آبدوزیں خریدنے کا فیصلہ کیا اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری بھی اسی رجحان کا حصہ ہے۔ اس رجحان کی تصدیق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) نے بھی کی ہے، جس کے مطابق بھارت کی دفاعی درآمدات میں روس کا حصہ 2010 سے 2014 کے درمیان 72 فیصد تھا، جو 2020 سے 2024 کے درمیان گھٹ کر صرف 36 فیصد رہ گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی دفاعی پالیسی میں تبدیلی لا رہا ہے اور اب وہ مغربی ممالک، خاص طور پر فرانس، اسرائیل اور امریکا سے زیادہ فوجی تعاون حاصل کر رہا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے درمیان کے مطابق

پڑھیں:

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورہ پر واشنگٹن روانہ

 

ریاض: ( ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی اوراقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ، سعودی ولی عہد کا باضابطہ استقبال کرینگے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کے امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اورمشترکہ مفادات سے متعلق اہم فیصلوں پربات چیت ہونے کی امید ظاہرکی جا رہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 7 سال بعد امریکا اور سعودی عرب تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش ہوگی، فلسطین کے دوریاستی حل سےمتعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کانفرنس 19 نومبر کو ہوگی۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اشتراک کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل
  • سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی
  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی، بھارتی لڑاکا طیارہ  آئل لیک کا شکار
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورہ پر واشنگٹن روانہ
  • یوکرین: خارکیف پر روسی حملوں میں ہلاکتیں
  • سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر روانہ؛ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان
  • پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • بھارت کی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار