Jasarat News:
2025-06-29@02:22:39 GMT

بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا‘ ثالثی عدالت

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا‘ ثالثی عدالت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہیگ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) گزشتہ روز عالمی ثالثی عدالت کے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدہ ازخود معطل نہیں کرسکتا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم کورٹ آف آربٹریشن یعنی عالمی ثالثی عدالت نے متذکرہ معاہدے پر ایک فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سندھ معاہدے کو اپنے تئیں معطل نہیں کر سکتا۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے پر معطلی کا بھارتی اقدام کا عدالت کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ ستمبر 1960ءمیں بھارت اور پاکستان نے دریائے سندھ اوراس کے معاون دریاو¿ں کے پانی کی تقسیم کے لیے عالمی بینک کی ثالثی میں9 سالہ مذاکرات کے بعد سندھ طاس معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد وادی سندھ کے دریاو¿ں کے پانی کو دونوں ممالک کے درمیان منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنا تھا۔
تا حال دریاو¿ں کی تقسیم کا یہ معاہدہ متعدد جنگوں، اختلافات اور جھگڑوں کے باوجود 65 سال سے اپنی جگہ قائم ہے۔ تاہم اپریل 2025ءمیں بھارت نے پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان سے مذکورہ معاہدے کو معطل کرنے کا ازخود اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق آربٹریشن کورٹ کے حالیہ فیصلے کا ایک طرف پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے تو دوسری طرف بھارت کی جانب سے اسے مسترد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کی پاکستان کے مؤقف کی تائید

سٹی 42 : حکومتِ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت (Permanent Court of Justice) ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

حکومت پاکستان ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی تائید، بھارت کے یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے اقدام کو معاہدے کی رو سے غیر قانونی قرار دینا خوش آئند سمجھتی ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اس حوالے سے واضح مؤقف ہے کہ پاکستان، جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے.

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

فیصلے کے متن کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کا کردار نمایاں ہے اور معاہدے کی معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالت کی فیصلہ سازی کی حیثیت بالکل متاثر نہیں ہوتی. کسی ایک فریق کے معاہدہ معطلی کے یکطرفہ فیصلے سے عدالت اپنی کاروائی نہیں روکے گی اور سندھ طاس معاہدے پر فیصلہ سازی جاری رکھے گی. عدالت نے سندھ طاس معاہدے کا بغور جائزہ لیا. سندھ طاس معاہدے میں کہیں بھی یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے کی شق شامل نہیں.سندھ طاس معاہدے کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے اسے معطل کرنے کے متفقہ فیصلے کے بغیر جاری رہے گا. سندھ طاس معاہدے میں کوئی بھی فریق یعنی بھارت یکطرفہ طور پر کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ثالثی کارروائی کو روک نہیں سکتا. مسائل کے حل میں ثالث کے کردار کو روکنے کی کوشش سندھ طاس معاہدے میں موجود ثالث کے ذریعے تنازعات کے حل کی لازم شق کی خلاف ورزی ہے ۔ ان تمام حقائق کی روشنی میں عدالت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ثالثی کاروائی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں.

سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے تنازعات کے حل کیلئے ثالثی عدالت اپنا ذمہ دارانہ، منصفانہ اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی. 

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مغربی دریاؤں پر غیر قانونی طور پر آبی ذخائر کی تعمیر کے خلاف  پاکستان نے 2016 میں ثالثی عدالت سے رجوع کیا، بھارت نے اس کیلئے ثالثی عدالت سے غیر جانبدار ماہر کی تعیناتی کی استدعا کی اور اس پر عدالت میں کاروائی پہلے سے جاری ہے.  

آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم

 بھارت نے ثالثی عدالت سے معاہدے کی نام نہاد یکطرفہ معطلی کے بعد ثالثی عدالت کی کاروائی معطل کرنے کی استدعا کی جسے آج مسترد کر دیا گیا.

متعلقہ مضامین

  • پانی ہماری لائف لائن ،بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتاوزیراعظم
  • ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستانی مؤقف کی تائید، بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، وزیراعظم
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے مؤقف کو تقویت ملی، وزیر اعظم
  • سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے مؤقف کو تقویت ملی، وزیر اعظم
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی قرار، پاکستان کا خیرمقدم
  • سندھ طاس معاہدہ: ثالثی عدالت کی بھارت کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کی تائید
  •  سندھ طاس معاہدہ:پاکستان نے بھارت کو قانونی جنگ میں بھی ہرادیا
  • سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کی پاکستان کے مؤقف کی تائید