UrduPoint:
2025-11-11@15:58:37 GMT

بھارت چین سے سرحدی تنازع حل کرنے کا خواہاں

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

بھارت چین سے سرحدی تنازع حل کرنے کا خواہاں

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے بھارت نے چین سے سرحدی تنازع مستقل طور پر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب سے گفتگو میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت چین تنازع کو مستقل روابط اور کشیدگی میں کمی کے منظم روڈ میپ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔بھارتی وزیر دفاع نے ملاقات میں سرحدی حد بندی کے معاملے پر قائم شدہ میکینزم کو دوبارہ فعال بنانے اور باہمی مفادات کے حصول کے لیے اچھے ہمسائیگی تعلقات کی فضا قائم کرنے پر بھی زور دیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

داؤد ابراہیم کا سری لنکا کے سابق باغی گروہ سے اتحاد، بھارتی خفیہ اداروں کا انکشاف

بھارتی خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ داؤد ابراہیم کے گروہ نے سری لنکا کے سابق باغی گروہ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای) کی باقیات کے درمیان اتحاد بنا لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داؤد گروہ جنوبی بھارت اور سری لنکا کے راستوں کے ذریعے اپنی منشیات کی کارروائیوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے، کیونکہ اس گروہ کے خلاف مغربی اور شمالی بھارت میں سخت کارروائی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعوٰی

داؤد ابراہیم کا گروہ ایل ٹی ٹی ای سے منسلک عناصر کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے کیونکہ ان کے پاس قیادت کے خلا اور فنڈنگ کی کمی ہے۔

بھارتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ ایل ٹی ٹی ای کی علیحدگی پسند باغی تحریک کا مکمل طور پر دوبارہ آغاز ممکن نہیں، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ گروہ کے سابقہ لاجسٹک نیٹ ورک اور پَلک اسٹریٹ کے ساحلی تجربے کی وجہ سے جنوبی بھارت اور اس سے آگے اسمگلنگ آسان ہوسکتی ہے۔

ایل ٹی ٹی ای کو 2009 میں فوجی طور پر شکست دی گئی تھی اور اس پر الزامات تھے کہ وہ اپنی کارروائیوں کے لیے منشیات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بیرون ملک کاروبار کے ذریعے لانڈرنگ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ماؤ نواز علاقوں میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں کی خودکشیاں بڑھنے لگیں

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داؤد گروہ کے سرمایہ اور عالمی رسائی کو ایل ٹی ٹی ای کے ساحلی علم کے ساتھ جوڑنے سے خطے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اتحاد باغی گروہ بھارت خفیہ ادارے داؤد ابراہیم لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری حملہ ’ویک اپ کال‘ قرار، ہم حالتِ جنگ میں ہیں، خواجہ آصف
  • ریاست جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق
  • بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز، بھارت نے راہداری نہ کھولی
  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارت کو انتباہ
  • ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 برس مکمل
  • داؤد ابراہیم کا سری لنکا کے سابق باغی گروہ سے اتحاد، بھارتی خفیہ اداروں کا انکشاف
  • جونا گڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل، ظلم و جبر کی داستان آج بھی جاری
  • جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل
  • بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کی لہر تیز