پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی، 3 ارب 9 کروڑ موصول
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے مراحل میں 28 سال کا طویل وقت لگا، تاہم اب یہ رقم پی آئی اے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔
پاکستان کے بڑھتے ڈیجیٹل اثر و رسوخ سے بھارت پریشان ، ایک اور پراپیگنڈہ بے نقاب، مائیکروسافٹ کا پاکستان میں دفتر بند کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن کپ جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دی۔
فائنل میچ میں پاکستان نے کسی بھی کوارٹر میں حریف ٹیم کو برتری حاصل نہ کرنے دی اور مکمل طور پر میچ پر حاوی رہی۔ پاکستان کی ٹیم پلیٹ ڈویژن میں ناقابلِ شکست رہی اور مسلسل ساتوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 64-39 سے زیر کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ایونٹ کے دوران پاکستان نے سعودی عرب، چینی تائپے، جنوبی کوریا، اور جاپان سمیت تمام حریفوں کو واضح برتری سے شکست دی۔
یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی لڑکیوں کی محنت اور جذبے کا نتیجہ ہے۔