یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، تمام اسٹورز کو اسٹاک واپس کرنے اور وینڈرز کو 10 دن میں کلیئرنس کی ہدایت جاری کردی گئی۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن منیجمنٹ نے تمام اسٹور منیجرز کو مراسلہ جاری کر کے ہدایت کی ہے کہ وینڈرز سے موجودہ اسٹاک کی واپسی 10 دن کے اندر مکمل کی جائے، یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد کارپوریشن کے اثاثوں کی نجکاری کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مستقل ملازمین کو رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت معاوضہ دیکر فارغ کیا جائے گا، اسی حوالے سے سیکریٹری صنعت و پیداوار اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی کا مقصد تمام آپریشنز کو قانونی طریقے سے بند کرنا اور عملدرآمد کی نگرانی کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی علیحدگی اور نجکاری کے فیصلوں کی حتمی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ معلوم ہوجائے گا، امریکی صدر آئندہ 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ معلوم ہوجائے گا، امریکی صدر چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13مغوی مزدوربازیاب اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگیا دریا میں تصویر بنوارہے تھے، سانحہ سوات میں زندہ بچ جانیوالے شخص نے کیا بتایا؟ پانچ ملکوں کو جنگ سے روکا، امن کے نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں: ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کارپوریشن کے ا کرنے کے
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔