انڈونیشیا کے جزیرے میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ، 4 ہلاک 30 کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے نزدیک گزشتہ رات ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 31 کو بچا لیا گیا۔ دریا اثناء انڈونیشیا کے بندرگاہی شہر گیلی مانوک سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تک ڈوبنے والی کشتی سے 31 مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا جبکہ 30 کی تلاش کا کام جاری ہے۔
انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈوبنے والی کشتی میں 53 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
حکام کے مطابق یہ کشتی اپنی روانگی کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ڈوب گئی۔ یہ مسافر بردار کشتی مشرقی جاوا کے قصبے بنیووانگی میں کیتاپانگ بندرگاہ سے بُدھ کو بالی کی گلیمانوک بندرگاہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
(جاری ہے)
حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا حادثہ موسم کی خرابی کے سبب رونما ہوا۔ ریسکیو آپریشنانڈونیشیائی حکام کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر اور نو کشتیاں بشمول دو امدادی اور دو ربڑ کی کشتیوں کی مدد سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام ماہی گیروں اور مقامی ساحلی باشندوں کی مدد سےجاری ہے۔ دو میٹر (6.
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے عملے نے رات بھر امدادی کام جاری رکھا۔ ایک اہلکار کے مطابق جمعرات کو موسم اور سمندری حالات میں بہتری سے ریسکیو کے کام میں کچھ سہولت ہوئی۔
سورابایا سرچ اینڈ ریسکیو سروس کے ہیڈ نانگ سیگت نے ایک بیان میں کہا،''آج کے سرچ آپریشن میں ہماری توجہ کا مرکز پانی کی سطح پر لاپتا افراد کی تلاش ہے کیونکہ ہمیں سرچ کے ابتدائی مراحل میں ہمیں متاثرین جائے حادثہ اور گلیمانوک بندرگاہ کے درمیان ملے، جنہیں بچا لیا گیا۔
اس بندرگاہ پرعام کرنے والے ایک افسر نے کشتی کو ڈوبتے دیکھا اور تب تک ریسکیو کا کام کرنے والوں کو الرٹ کرنے میں بہت دیر ہوچُکی تھی۔بنیوانگی کے پولیس چیف راما سمتاما پوترا نے کہا حادثے کا شکار ہونے والے، جن مسافروں کو بچا کر نکالا گیا وہ کئی گھنٹوں پانی میں ڈوبے رہنے کی وجہ سے عالم بے ہوشی میں تھے۔
زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ حادثے کی وجہ انجن روم میں لیکیج بنی۔ فیری میں 14 ٹرکوں سمیت 22 گاڑیاں بھی لوڈ کی گئ تھیں۔
ادارت: شکور رحیم
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق کی تلاش
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔