data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ یونین کمیٹی07 میں شہدا ئے فلسطین پارک، اور گرین بیلٹ کا تزین و آرائش کے بعدافتتاح کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاون اسحاق تیموری، یوسی چیئرمین اظہر عظیم شمسی،کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی اور متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ پورے لیاقت آباد میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں،پورے لیاقت آباد میں پارکوں کے افتتاح ہو رہے ہیں لیاقت آباد ٹاؤن میں جتنے بھی پارک تھے سب کو تعمیر کر کے پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے اسی طرح فراز حسیب نے سب سے زیادہ جس چیز کو مقدم رکھا وہ تھی لیاقت آباد کی روشنی خاص طور پر یوسی 07 کی خوشحالی یہاں کے پارکس اور اسکول اور الحمدللہ آج فراز حسیب نے وہ کر دیکھائے جو لیاقت آباد کی عوام کی امیدتھی، پورے لیاقت آباد کی نسبت یہ یو سی07 سب سے بہتر ہے، جہاں جہاں فرا زحسیب کو یاد کریں اسحاق تیموں کو یاد کریں اوراظہر شمسی کو یاد کریں وہاں آپ لوگوں پہ لازم ہے کہ ریحان ہمدانی کو بھی یاد کریں اسی طرح فراز حسیب نے اس پاک کا افتتاح کیااور اس کانام فلسطین کے شہداء کے نام پر رکھا، ہم جب فلسطین کے شہداء کا جب ذکر کرتے ہیں اسماعیل ہانیہ کا نام لیتے ہیں ایک قوت ملتی ہے ایک طاقت ملتی ہے ایک عزم ملتا ہے اور امت مسلمہ کو کھڑا رہنے کا ایک نیا جذبہ ملتا ہے وہ جذبہ جو لیاقت آباد کی شان ہے وہ جذبہ جو لیاقت آباد کی پہچان ہے اور لیاقت آباد جو امت کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہایہ وہ یو سی ہے جہاں چار پارکس ہیں وہ الحمدللہ آج مکمل ہو گئے ہیں اس کے بعد میں آج پارکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی مشکور ہوں جس نے دو سال کے عرسے میں بھرپور طریقے سے ساتھ دیا اور الحمدللہ لیاقت آباد میں اس وقت تمام پارکس کو پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور الحمدللہ تقریبا 15 پارکس، دو اربن فورسٹ اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر کہ عوام کے حوالے کر چکے ہیں۔ وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری نے کہا ہم نے تین باتوں توجہ دی ہے جو لیاقت آباد کی عوام کے لیے ضروری تھی، صحت ان کی تعلیم اور تیسرا بچوں کے لیے پارکس جو آج ہم نے مکمل کر لی ہیں لیاقت آباد میں 15 پارکس تھے جو اجڑے ہوئے تھے گندی حالت میں تھے اور آج الحمدللہ تزین وآرائش کے بعد لیاقت آباد کی عوام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین لیاقت ا باد ٹاو جو لیاقت ا باد کی لیاقت ا باد ٹاو ن لیاقت ا باد میں یاد کریں کے لیے

پڑھیں:

کراچی سے ایک گھنٹے کی مسافت، گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام، پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی نے ایک اور معیاری پیشکش کی۔

گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ ہے۔

سال 2024 میں پاکستان میں تقریباً 965,000 غیر ملکی سیاح آئے جنہوں نے 738 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ سیاحت کا جی ڈی پی میں حصہ 1.9 فیصد اور روزگار میں 1.7 فیصد ہے جس سے مزید ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

گرین پاک لیگون گڈانی کا آغاز، ملکی سیاحت کے فروغ، معیشت اور روزگار میں نئے امکانات کا پیش خیمہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین ٹورزم کا سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں نمایاں کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے ایک گھنٹے کی مسافت، گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح
  • حافظ نعیم الرحمٰن سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے
  • پاکستان کے قیام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا، حاجی حنیف طیب
  • روس ملٹری تھیم پارک کے سابق سربراہ کو تعمیراتی فراڈ پر 5 سال قید
  • جماعت اسلامی کی شکایت، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ حکومت کے بی آر ٹی کو تعمیر و مرمت کی ڈیڈ لائن دیدی
  • اسرائیلی پائلٹس کے سامنے فلسطین آزاد کرو کہنے والا فرانسیسی ایئر ٹریفک کنٹرولر معطل
  • سسٹم ٹھیک کئے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہونگے‘ 27 ویں ترمیم تباہی لائیگی: حافظ نعیم
  • 250 دوڑوں میں حصہ لینے والی 97 سالہ خاتون نے بڑا اعزاز نام کر لیا
  • وفاق یا پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد نہیں ملی، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
  • خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت ،واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا