راکھی ساونت ہانیہ عامر کی بالی ووڈ انٹری پر حمایت میں بول پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حمایت میں بول اُٹھیں۔
راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کے گانے کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ انہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔
A post common by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)
راکھی نے ایک ویڈیو پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آخر کار ہانیہ نے بالی ووڈ میں انٹری کرلی۔ ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے۔ سردار 3 ہانیہ امیر وہ ڈیبیو کر رہی ہیں۔ سب کو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ وہ میری پسندیدہ ہے۔ آل دی بیسٹ۔ مبارک ہو ہانیہ اللہ آپ کو سلامت رکھے‘۔
یاد رہے کہ بھارت میں ہانیہ عامر کو اس فلم میں کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو شدید تنقید کا سامنا ہے ان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائیز اور آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے دلجیت پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
فواد خان اور وانی کپور کی بالی ووڈ فلم بالآخر ریلیز کےلیے تیار
پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی بالی ووڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کی راہ ہموار ہوگئی اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان سامنے آگیا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام فواد خان ہمیشہ سے اپنے منصوبوں کے انتخاب میں محتاط رہے ہیں۔ ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں اور چند فلموں میں کام کیا، جن میں پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھی شامل ہے۔ بعد ازاں وہ بالی ووڈ میں بھی جلوہ گر ہوئے، مگر بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ان کا فلمی سفر رک گیا۔
فواد خان پر یہ پابندی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے بعد لگی۔ نو سال بعد وہ وانی کپور کے ساتھ فلم ابیر گلال کے ذریعے واپسی کرنے جا رہے تھے، مگر مئی میں پاک - بھارت کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز روک دی گئی۔
اس دوران فواد خان کو اس بات پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر بات نہیں کی، جبکہ وانی کپور نے ان کے ساتھ لی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔
اب تازہ پیش رفت یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا نام بدل کر ’’آبیر گلال‘‘ رکھ دیا گیا ہے اور یہ فلم سردار جی 3 کی طرح دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، البتہ بھارت میں نہیں دکھائی جائے گی۔ فلم 29 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ فواد خان کےلیے خوشخبری ہے جو پہلے ہی فلم مکمل کر چکے ہیں اور اب اس کی بین الاقوامی تشہیر میں مصروف ہیں۔