عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی:
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں۔
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے۔چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔حکومت سندھ نے قانون کے تحت 11 شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ پر پابندی لگائی تھی۔انتظامی معاملات چلانا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔ چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل سامنے آرہے تھے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم نے 93 ہزار 118 اساتذہ کو بھرتی کیا ہے۔ بھرتی کا عمل شفاف تھا، ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی۔ لاکھوں روزگار دینے والوں نے صرف نعرے لگائے اور عمل پیپلز پارٹی نے کیا۔ 93 ہزار خاندانوں کو روزگار بھی ملا ہے۔ 5 ہزار بند اسکول دوبارہ کھل چکے ہیں جب کہ 55 لاکھ بچے سرکاری اسکولوں اور 40 لاکھ بچے نجی اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ پہلے 55 بچوں پر ایک ٹیچر کا ریشو تھا، اب 35 بچوں کے لیے ایک استاد میسر ہوگا۔ اساتذہ کی قلت اب ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بہترین طبی اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ روزگار کی فراہمی میں بھی سندھ حکومت سب سے آگے ہے۔ 2100 افراد اقلیتوں کے کوٹے پر بھرتی ہوئے، 1330 خصوصی افراد کو بھی بھرتی کیا گیا۔ سوشل سیکٹر اور انفرااسٹرکچر کی بہتری میں بھی سندھ حکومت آگے ہے۔
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک و قوم کے لیے کچھ نہیں کیا، وہی الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔ ایک سابق وفاقی وزیر جو کئی پارٹیوں میں رہ چکے ہیں وہ سیلاب کے وقت کے اعداد و شمار دے رہے ہیں۔ سیلاب کے بعد اسکولوں کی حالت بہتر کرنے میں وفاقی حکومت سے وہ مدد نہیں ملی جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔
کراچی میں ٹاؤنز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن کی الگ الگ کہانی ہے، ، ہر ٹاؤن نے غلط کام نہیں کیا۔ کچھ ٹاؤنز نے پیسے آتے ہی روڈ بنانے کا کام بروقت کرلیا مگر کچھ ایسا نہیں کر سکے۔ جہاں جہاں جس کی غلطی ہے اس پر احتساب ہونا چاہیے سیاست نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے۔ مزید کوئی چارجڈ پارکنگ نہیں ہوگی۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کام صرف منفی سیاست اور تنقید ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فتنے والی سیاست کی ہے۔ ایم کیو ایم کو بہت درد ہے تو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے لیتے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کی طرح کسی کو گالی نہیں دیں گے۔علی امین گنڈا پور کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے، پی ٹی آئی کو کسی اور سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا امن و امان کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے اور وہ اسے بہتر کرنے کے بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کرتے ہیں۔ احتجاج کا سب کو حق ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سڑکیں بند کردی جائیں۔ ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت کی سیاست انہوں نے نے کہا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔