کراچی، گھریلو جھگڑے پر داماد کی فائرنگ، سسر سمیت تین افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی جس سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا، گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔