کسی میں ہمت ہے تو میری حکومت گرا کر دکھائے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، عمران خان جب چاہیں ہمیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کسی میں ہمت ہے تو میری حکومت گرا کر دکھائے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، عمران خان جب چاہیں ہمیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نو مئی بہانی تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے، مجھے نو مئی سے پہلے گرفتار کیا گیا، عمران خان کیخلاف بیان دینے کا کہا گیا۔ عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات نہ کرانا سازش تھی اور میں اس سازش کو جان چکا تھا، اسی لیے میں نے سٹینڈ لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت گرانے کا پی ٹی آئی
پڑھیں:
گورنر کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا، ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کونسلر کی سیٹ تک نہیں جیت سکتا ہماری حکومت کیسے گرائے گا۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز ہوگی، چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو اگر اس نے تجاوزات قائم کی ہو تو کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف سوات میں ہی نہیں بلکہ جہاں جہاں دریا بہتا ہے وہاں کارروائی ہوگی۔
دوسری طرف پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ حکام سے سخت سوالات کرتے ہوئے مکمل انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
سوات میں 17 سیاحوں کے ڈوبنے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اے این پی کےعامرعالم کی جانب سے دائردرخواست پر سماعت پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔
یہ بھی پڑھیے: سانحہ سوات: ریسکیو ٹیم کی صفائی میں انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا گیا؟
اس موقع پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او مالاکنڈ کو ہدایت کی کہ وہ تحریری رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں اور یہ بھی واضح کریں کہ سیاحوں کی سیکیورٹی اور ریسکیو کے کیا اقدامات کیے گئے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر وزیراعلی