جےیوآئی پختونخوا میں عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمان کا عمران خان کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں حکومت کے خلاف کسی بھی تحریکِ عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔
ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان کا یہ پیغام اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان تک پہنچا دیا گیا، جو ان کی بہنوں کے ذریعے گزشتہ روز ملاقات کے دوران دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایسی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک پریس کانفرنس میں دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ “جتنا زور لگانا ہے لگا لیں، حکومت کو آئینی طریقے سے نہیں گرایا جا سکتا۔ میں ریاست اور تمام اداروں کو چیلنج کرتا ہوں، اگر میری حکومت گرا دی گئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔”
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مولانا سے عدم اعتماد لانے پر کوئی بات نہیں ہوئی: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مولانا سے عدم اعتماد دلانے کے بارے میں قطعاً کسی نے کوئی بات نہیں کی پی ٹی آئی کی امانت کو گنڈا پور سے چھڑانے کی ہمیں کیا ضرورت ہے اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو یہ ان کا بنیادی حق ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں پچھلے ایک مہینے میں وزیراعظم 3بار کہہ چکے ہمیں ساتھ بیٹھنا چاہئے مذاکرات جب بھی ہوتے ہیں سیاسی قیادت کے درمیان ہونے ہیں ۔