اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی کے خلاف بیان دے دیا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ میں بطور امریکی صدر اس جیسے پاگل کمیونسٹ کو نیویارک شہر تباہ نہیں کرنے دوں گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ عوام اطمینان رکھیں، سارے اختیارات اور کارڈ میرے پاس ہیں، میں نیویارک کو بچاں گا اور دوبارہ عظیم بناوں گا۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ظہران ممدانی کے خلاف بیانات دے چکے ہیں۔ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی حمایت کرتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ ظہران ممدانی کے میئر بننے کی صورت میں نیویارک کو فنڈز نہ دینے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید غزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں: ثروت گیلانی
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور سماجی کارکن ثروت گیلانی نے حال ہی میں میزبان نادیہ خان کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کے خلاف جس انداز میں بول رہی ہیں، وہ ناصرف غیر مناسب ہے بلکہ فنکار برادری کی بےتوقیری بھی ہے۔
نادیہ خان نے حالیہ دنوں میں بھارت اور پاکستان کے تناؤ کے بعد پاکستانی فنکاروں فواد خان، ہانیہ عامر، راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم پر تنقید کی تھی کہ انہوں نے کھل کر بھارت کے خلاف مؤقف نہیں اپنایا۔
نادیہ نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کافی سخت الفاظ استعمال کیے۔
اپنے نپے تلے بیانات اور مہذب انداز کے لیے مشہور ثروت گیلانی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ہی فنکاروں کو نیچا دکھا کر کیا ثابت کر رہی ہیں؟ میں نے نادیہ خان کو چیختے ہوئے دیکھا جیسے وہ اپنے اسٹاف سے بات کر رہی ہوں، یہ بالکل مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، کیا وہ خود سڑکوں پر نکلی تھیں؟ ہم میں سے بہت سے لوگ نکلے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ان فنکاروں سے پاکستان کے حق میں پوسٹ کرنے کی درخواست ضرور کریں، مگر عزت اور وقار کے ساتھ محلے کی عورت بن کر جھگڑا مت کریں۔
ثروت کا مؤقف تھا کہ موجودہ حالات میں فنکاروں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے، متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک کام کرنے والے فنکاروں کو بدنام کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ قوم کی یکجہتی متاثر ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:گوجرانوالہ: مضر صحت کھانا، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کا ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 3 ہوگئی