امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئرشپ کے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر ایک بار پھر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "خوفناک" اور "کمیونسٹ" قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے ایک انتخابی جلسے میں کہا: "اگر نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں، تو وہ پاگل ہیں۔"

انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اگر ممدانی جیت گئے تو انہیں فنڈز حاصل کرنے کے لیے "وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا"۔

ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر ظہران میئر بنے تو نیویارک شہر کو وفاقی فنڈز کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ نیویارک میں میئر کے انتخابات رواں سال نومبر 2025 میں ہوں گے۔ چند روز قبل ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی، اور وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔

ظہران ممدانی نے اسرائیل مخالف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے دورِ میئر میں اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیویارک کے

پڑھیں:

پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، نیویارک میں معاہدے پر دستخط

نیویارک:

پاکستان نے مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی گئی۔

یہ اہم تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔ پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قائم ہونا خوش آئند ہے، اور یہ باہمی تعاون کے کئی نئے دروازے کھولیں گے، بالخصوص ماحولیاتی تبدیلی، انسانی وسائل کی ترقی اور عالمی امن کے فروغ میں۔

انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان، مائکرونیشیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا 100واں ملک بن گیا ہے۔

مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے اس نئی شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے باعث فخر ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوستی کا سفر شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اقوام متحدہ میں حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

تقریب سے قبل دونوں سفیروں کے درمیان دو طرفہ تعاون اور اقوام متحدہ میں اشتراک پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک طرف بھارت کو شکست دینے والے، دوسری جانب 9 مئی کے ذمہ دار: عطا تارڑ
  • جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہندو لڑکےکو کلمہ توحید پڑھا کر مسلمان کردیا
  • نیتن یاہو ایک پاگل اور قاتل شخص ہے، سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ
  • نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
  • نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری، ماہرین کی تلاش کے لیے وفد امریکا جائے گا
  • الاسکا میں ٹرمپ اور پیوٹن کی اہم ملاقات، روس-یوکرین جنگ بندی پر بات چیت متوقع
  • کون حمیرا اصغر؟ مرینہ خان کے چونکا دینے والے ردعمل نے مداحوں کو برہم کردیا
  • 23 مارچ کو کن صحافیوں اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز ملیں گے؟
  • پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، نیویارک میں معاہدے پر دستخط
  • شہر کی ترقی کیلئے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، میئر کراچی