data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے صدر سیف اللہ خان نے اپنے وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ملاقات کی۔ ملاقات انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈحیدرآباد کے انچارج رضوان علی آرائیں کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد ادارے کا تعارف اور حیدرآباد کے طلبہ و طالبات کے لیے مشترکہ فلاحی و تعلیمی منصوبوں پر بات چیت کرنا تھا۔ملاقات میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈکے کردار کو سراہا اور طلبہ کے لیے تربیتی مواقع، کیریئر گائیڈنس، اور تعلیمی بہتری کے لیے بلدیاتی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں مل کر کام کرنے اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیاں ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔میئر کاشف شورو نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم و ترقی کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے درمیان اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

دادو: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ گلوبل صمود فلوٹیلا پرحملے اورٹرمپ کے نام نہادامن معاہدے کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین