عزاداری سید الشہداؑ پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے، جعفریہ الائنس حیدرآباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ایک بیان میں جعفریہ الائنس حیدرآباد کے رہنماؤں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں پر رکاوٹیں لگائی جا رہی ہیں، یہ کوئی کھیل تماشہ نہیں ہے، ہماری عبادت ہے کسی کو حق نہیں ہے کہ کوئی ہماری عبادت پر قدغن لگائے، پاکستان بھر میں کروڑوں لوگ عزاداری شریک ہوتے ہیں، عزاداری پر کوئی بھی پابندی عائد نہیں کر سکتا، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ اسلام ٹائمز۔ عزاداری سید الشہدا پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے، مذہبی آزادی پاکستان کے تمام مکاتب فکر کا آئینی و قانونی حق ہے، پنجاب پولیس چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا بند کرے۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر ساجد انصاری، سید شمیم نقوی، سید شیر علی شاہ، زین حسین، سراج بیگ، عبدالعزیز، ظہیر پٹھان، احمر چانڈیو، عزادار حسین، آفتاب انصاری و دیگر نے محرم الحرام کی مجالس عزا کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداری سید الشہدا پر متعصبانہ رویوں کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عزاداری سید الشہدا صدیوں سے برپا ہوتی آ رہی ہے، مذہبی عبادت پاکستان میں سب کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں ہر آنے والے محرم میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، محرم شروع ہوتے ہی ایک افراتفری کا ماحول بنا دیا جاتا ہے یا تو یہ لوگ امام حسینؑ سے آشنا نہیں یا دشمنی رکھتے ہیں، فوت شدہ علما و ذاکرین پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوں جوں آبادی بڑھ رہی ہے لوگوں کو مساجد و امام بارگاہ کی ضرورت ہے، ہر سال محرم آتا ہے کوئی اچانک نہیں ہوتا، سیکورٹی کے نام پر بلاوجہ عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے، پنجاب سندھ اور کے پی کی حکومتیں مجالس عزا و ماتمی جلوس میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں، پنجاب حکومت نے پیدل چل کر جلوس امام حسینؑ جانے پر پابندی لگائی ہے، کہتے ہیں کہ پیدل جانا بدعت ہے، انہیں کس نے کہا فتوی جاری کریں کہ مجلس میں پیدل شرکت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم پاکستان ہے نہ کہ مسلکی پاکستان، پنجاپ پولیس خواتین کی مجالس پر دھاوے بول رہی ہے، قانون نافذ کرنا ان کا اختیار ہے لیکن تشدد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، گھر کے اندر مجالس کرنا آئینی و دستوری حق ہے، اس کے باوجود ایف آئی آرز کاٹی جا رہی ہیں، روائتی مجالس کے ساؤنڈ سسٹم پر پابندی لگانا جرم ہے، بانیان کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں، مختلف اضلاع میں علما اور ذاکرین پر داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر ایران نے امریکہ و اسرائیل کو شکست دی ہے تو یہ کربلا کی مرہون منت تھا، گلگت میں یونیورسٹی میں یوم حسینؑ پر پابندی عائد ہے، کراچی میں سبیل امام حسینؑ پر پابندی ہے، پولیس کو اخلاق سکھایا جائے، لوگوں سے بات کرنے کا انہیں طریقہ ہی نہیں ہے، خطبا پر ضلع بدری اور زبان بندی جو بھی لگاتا ہے یہ انتہائی متعصبانہ اقدامات ہیں، امام بارگاہوں کی تالا بندی یا لائسنس چیک کرنا عزاداری کے ساتھ دشمنی ہے، سینکڑوں سال سے نکلنے والے جلوس عزا کو روکنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینہ میں چالیس سال سے ہونے والی مجلس کے متولی پر ایف آئی آر کاٹ دی ہے، شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اکثر اضلاع میں مجالس اور جلوس نکالنے پر رکاوٹیں لگائی جا رہی ہیں، یہ کوئی کھیل تماشہ نہیں ہے، ہماری عبادت ہے کسی کو حق نہیں ہے کہ کوئی ہماری عبادت پر قدغن لگائے، پاکستان بھر میں کروڑوں لوگ عزاداری شریک ہوتے ہیں، عزاداری پر کوئی بھی پابندی عائد نہیں کر سکتا، حکومت ہوش کے ناخن لے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عزاداری سید الشہدا انہوں نے کہا کہ پر پابندی نہیں کر رہی ہیں نہیں ہے
پڑھیں:
محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت رواں دواں ہے، فیلڈ مارشل کے صدر اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حضرت علی ہجویریؒ کے عرس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت عزت عطا فرمائی ہے۔ پاکستان آہستہ آہستہ دوبارہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ معیشت بہتر ہورہی ہے۔ ہمارے سفارتی معاملات میں بھی اللہ تعالیٰ بڑی کرم نوازی کر رہے ہیں۔ انشااللہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری و ساری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر اسلام کے ایک مضبوط قلعہ کے طور پر نہیں ابھرتا۔ یہ سفر طویل ہوتا ہے لیکن میرے نزدیک سفر شروع ہوچکا ہے۔ اور ہم نے اس سفر کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جو بے مثال کامیابیاں عطا کی ہیں، ان میں سب سے بڑی کامیابی معرکہ حق ہے۔ یہ معاملہ 22 اپریل کو شروع ہوگیا تھا، اصل لڑائی 6 مئی کی رات سے 10 مئی کی صبح تک تھی۔ یہ 4 روزہ جنگ فضاؤں، ہواؤں اور زمین پر جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ عزت عطا فرمائی۔ دنیا اب پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اور ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر مملکت اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس قسم کی افواہوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ جب تک کوئی بات ثابت نہ ہوجائے، اسے پھیلانا نہیں چاہیے۔ نہ محسن نقوی کے حوالے سے خبر درست ہے اور نہ ہی فیلڈ مارشل کے حوالے سے۔ حکومت رواں دواں ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جب کوئی انسان اپنے ملک کے خلاف چل پڑتا ہے، اپنے اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھا لے، وہ بغاوت شمار ہوتی ہے۔ اب اس معاملے میں وزیراعظم کچھ کرسکتے ہیں نہ ہی میں کچھ کرسکتا ہوں۔ قانونی عمل پورا ہونا ہے۔ نہ ہماری حکومت نے یہ مقدمات بنائے تھے نہ ہی ہم نے ان کو ایسا کوئی جواز فراہم کیا تھا، عدالتیں جو بھی فیصلہ کریں گی، ہم اس کا احترام کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار عرس حضرت علی ہجویری