وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اہم ملاقات کی، جس میں گورنر نے وزیراعظم کو سانحہ سوات سے متعلق بریفنگ دی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لیے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے پاور عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپی کے : ہر دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہوتے ہیں : فیصل کنڈی
پشاور(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما و گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں ہر دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہوتے ہیں۔اپنے بیان میں گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملے کو سکیورٹی فورسز نے بہترین صلاحیت سے ناکام بنایا، اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں بھی افغان باشندے ملوث ہیں، پاکستان نے برسوں افغان باشندوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔انہوں نے کہا کہ قطر اور ترکیہ میں افغانستان کے خلاف شواہد پیش کیے، پاکستان اس قسم کی افغان دہشت گردی مزید برداشت نہیں کر سکتا، بھارت کو چار دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں تو یہ مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے لیے کچھ نہیں۔