data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدر، سینئر صحافی لالہ رحمن سموں کے بھائی ابراہیم جام سموں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ مکی شاہ کے احاطے میں اد اکی گئی اور تدفین کینٹ قبرستان میں ہوئی، نماز جنازہ و تدفین میں صحافیوں، سیاسی و سماجی ؤرہنماؤں، انتظامی افسران، وکلاء، مرحوم کے عزیزواقارب، دوست واحباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل آرگنائزر ظفر صدیقی، سابق رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی، جئے سندھ قومی محاذ کے نیاز کالانی، سافکو کے سی ای او سلیمان جی ابڑو، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ملازم حسین، سینئر صحافی خالد کھوکھر، جنید خانزادہ، محمد حسین خان، ناصر شیخ، عبداللہ شیخ، جے پرکاش، منیر نارائی، ظفر ہکڑو، حامد شیخ سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،راول شرجیل میمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام پریس کلب حیدراآباد ضلع کا اہم پریس کلب ہے وہ آزادی صحافت پر پورا یقین رکھتے ہیں صحافیوں کے مسائل ترجہی بنیاد پر حل کرائیں جائیں گے تفصیلات کے مطابق صوبائی سنیئر وزیر شرجیل انعام کے فرزند اور پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راول شرجیل انعام میمن نے اسسٹنٹ کمشنر گوہر مسرور، ٹاؤن چیئرمین بدر احمد میمن، وائس چیئرمین سید شفقت شاہ، ٹنڈو فضل ٹاؤن چیئرمین نور محمد تھیبو کے ہمراہ پریس کلب ٹنڈوجام کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کا احترام کیا ہے اور صحافیوں کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کرایا ہے انھوں نے کہا ٹنڈوجام پریس کلب ضلع حیدرآباد کا اہم پریس کلب ہے کیونکہ یہاں پر زراعت کے تمام صوبائی دفاتر موجود ہیں اور نیوکلیئر انسیٹیوٹ سندھ زرعی یونیورسٹی جسے اہم ادارے بھی موجود ہیں جن میں بین الاقوامی سطح کے پروگرامات ہوتے رہتے ہیں اور دوسرے ممالک سے مہمان آتے رہتے ہیں ان سب پروگرامات کی ٹنڈوجام کے صحافی جس محنت سے کوریج کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہیں انھوں نے صحافیوں مسائل معلوم کیے پریس کلب کے نائب صدر عمران سوھو جنرل سیکرٹری ناصر حسن گدی ایگزیکیٹو کمیٹی کے چیئرمین راو حامد گوہر سئینر صحافی خادم حسین لاکھو سنیئر صحافی علی محمد جمالی نے انھیں صحافیوں اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوجام پریس کلب میں ہم صحافیوں کو ہر سہولت مہیا کریں گے اور جلد پریس کلب کی نئی بلڈنگ بنائی جائے گی جس میں صحافیوں کو ہر سہولت میسر ہو گی اور یہ ضلع حیدرآباد کا خوب صورت ماڈل پریس کلب ہو گا یہاں پر صحافی بیٹھ کر اپنی صحافتی ذمے داریاں با آسانی ادا کر سکیں گے اس موقع پر سب مہمانوں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیااور ٹنڈوجام پریس کلب کی نئی عمارت کے تعمیر پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین