کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گبول برادری کے 3 نوجوانوں کی موت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے، اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ طور پر ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔

نبیل گبول نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن سے رابطہ کیا ہے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہاکہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ قتل ہونے والے نوجوان ڈکیت نہیں تھے۔ ان کے مطابق ایسی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں دکھایا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کو زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔

نبیل گبول نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر سندھ حکومت، پیپلزپارٹی اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن میری کال کے منتظر ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم احتجاج کی کال دیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد کو فوری طور پر معطل کیا جائے، بصورت دیگر وہ سندھ پولیس کے خلاف احتجاج شروع کریں گے اور تمام شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاج کی دھمکی الٹی میٹم سندھ حکومت شریف آباد کراچی مبینہ جعلی پولیس مقابلہ نوجوانوں کا قتل وزیراعلیٰ سندھ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احتجاج کی دھمکی الٹی میٹم سندھ حکومت شریف ا باد کراچی مبینہ جعلی پولیس مقابلہ نوجوانوں کا قتل وزیراعلی سندھ وی نیوز نبیل گبول نے سندھ حکومت مقابلے میں انہوں نے کیا ہے

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد

کراچی:

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار سلیم بھی گرنے کے باعث زخمی ہوا، جس کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے دیگر جرائم اور ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع
  • ٹرمپ کا حماس کو معاہدہ قبول کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا الٹی میٹم
  • حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم
  • مراکش میں کرپشن کیخلاف نوجوانوں کے احتجاج پر پولیس فائرنگ، ہلاکتیں 7 ہو گئیں
  • غزہ میں مزید 53 فلسطینی شہید، اسرائیلی وزیر دفاع کا آخری الٹی میٹم
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال کے بعد مراکش میں نوجوانوں کا حکومت کیخلاف احتجاج؛ ہلاکتیں
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک