وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل قومی اداروں کی بندش یا انضمام پر کوئی غور نہیں کر رہی۔ ان اداروں کو مزید مضبوط، مؤثر اور فعال بنانے کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ پاکستان کا تہذیبی و ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے مثبت انداز میں اجاگر ہو اور معاشرہ انتہا پسندی جیسے عناصر سے محفوظ رہے۔

یہ بات انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے بعد علمی و ادبی اداروں کی ممکنہ بندش یا انضمام پر ملک بھر کے اہلِ قلم، دانشوروں، شاعروں، اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِ حکومت میں ان اداروں کی بھرپور سرپرستی کی گئی، جس کے مثبت اثرات علمی اور ادبی حلقوں میں محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں: چند کروڑ بچانے کی خاطر 5 ادبی و علمی اداروں کے خاتمے کا منصوبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علم و ادب اور فنونِ لطیفہ کو نظر انداز کرنے والے معاشرے ایک مشینی سوچ کے زیر اثر آ کر انسانی جذبات اور لطافت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان اداروں کی کارکردگی اور نظم و نسق کو بہتر بنانے، اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی، جو ان اداروں کے مینڈیٹ اور دائرہ کار میں توسیع کی تجاویز مرتب کرے گی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کے واضح اور حوصلہ افزا مؤقف پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعلان نہ صرف علمی و ادبی حلقوں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک خوش آئند پیغام ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 جون کو وی نیوز نے علمی و ادبی ادارے بند کرنے کے حوالے سے خبر بریک کی تھی، اور ایک کالم میں ان اداروں کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی تھی۔

مشکورعلی نے اپنے کالم ’چند کروڑ بچانے کی خاطر 5 ادبی و علمی اداروں کے خاتمے کا منصوبہ‘ میں کہا تھا کہ ’افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ تمام ادارے جن حکومتوں کے وژن کا حصہ تھے، آج انہی کی اتحادی حکومت ان اداروں کے وجود کے درپے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر قوموں کا وقار ان کے ادبی، لسانی، سائنسی، اور فکری اداروں سے ہوتا ہے تو کیا ہم اپنے وقار کو خود ہی مٹا رہے ہیں؟ کیا ہم بجٹ کی سادگی کے نام پر اپنے قومی ورثے سے دستبردار ہو رہے ہیں؟ یہ وقت ہے سنجیدہ قومی مکالمے کا، بصورت دیگر ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’چند کروڑ بچانے کی خاطر 5 ادبی و علمی اداروں کے خاتمے کا منصوبہ‘ اردو لغت بورڈ اکادمی ادبیات سینیٹر عرفان صدیقی مشکورعلی وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اکادمی ادبیات سینیٹر عرفان صدیقی مشکورعلی وزیراعظم محمد شہباز شریف عرفان صدیقی شہباز شریف اداروں کی اداروں کے

پڑھیں:

سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کی یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا

انہوں نے قومی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کا ذکر کیا۔

Well done, boys! Pakistan is proud of you!
My felicitations to our cricket team on a clean sweep against Sri Lanka in the ODI series. Great work by the team, management and Chairman PCB @MohsinnaqviC42
What a superb display of skill and teamwork! Shahbash ????????
My appreciation to…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 17, 2025

اس سے قبل پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کلین سوئپ کیا، T20 سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی غالب رہے۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران پاکستانی بولرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 211 رنز پر محدود کیا۔ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا۔ فخر زمان نے 55 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے جبکہ رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

بابر اعظم اور فخر زمان نے دوسری وکٹ پر 74 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے ٹیم کا آغاز مستحکم ہوا۔

بعد ازاں محمد رضوان اور حسین طلعت نے اہم 50 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو دوبارہ مضبوط پوزیشن میں پہنچایا اور سہل انداز میں ہدف عبور کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سری لنکا کرکٹ وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
  • شہباز شریف کی راجہ فیصل ممتاز کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
  • کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نیو شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں: منعم ظفر
  • سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے قومی ٹیم کو مبارکباد
  • کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم