باپ بننا زندگی کا سب سے پر اثر تجربہ رہا، حمزہ علی عباسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو اپنی زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے والد بننے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسے جذبات ہیں جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔ حمزہ نے مزید کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔
A post common by EPIC Deep Dive (@epicdeepdive)
اس انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شوبز کو خیرباد نہیں کہا تھا بلکہ کچھ وقت کیلئے اداکاری کی دنیا سے وقفہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی 2019 میں ساتھی اداکارہ نیمل خاور خان کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ 2021 میں انہوں نے بیٹے کا استقبال کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی
پڑھیں:
بیوی کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیا،احسن خان نے شادی کے بعد کی قربانیاں پہلی بار بتا دیں
پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔
گفتگو کے دوران احسن خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا بڑا فیصلہ کیا جو ان کی اہلیہ کے لیے ایک مشکل اور ہمت طلب قدم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ کوئی دوست تھے، نہ کزنز اور نہ ہی ان کا کوئی سماجی حلقہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے لاہور میں اپنی سماجی زندگی پیچھے چھوڑ کر کراچی میں کسی قسم کی سماجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔
احسن خان نے بتایا کہ اپنی بیوی کی سپورٹ کے لیے انہوں نے بھی اپنی سماجی زندگی محدود کردی تاکہ وہ زیادہ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکیں اور ان کی بہتر تربیت کرسکیں۔
اداکار احسن خان نے بچوں کی تربیت سے متعلق ایک قیمتی اصول بھی بتایا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد سے سیکھا کہ بچوں کو کبھی دوسروں کے سامنے ڈانٹنا یا سزا دینا درست نہیں۔ انہیں اکیلے میں سمجھانا چاہیے تاکہ ان کی ذہنی صحت متاثر نہ ہو۔
احسن خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے تمام بچوں کی پرورش میں یہی اصول اپناتے ہیں اور یہی طرز عمل خاندانی ہم آہنگی اور اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔