دبئی میں منشیات کے ذائقے والی مٹھائیاں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی پولیس نے 15 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ،جو منشیات کے ذائقے والی ٹافیاں و مٹھائیاں فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ گروہ کے قبضے سے 48 کلو گرام نشہ آور مواد اور 1174 گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت 24 لاکھ 48 ہزار 426 درہم تھی۔ گرفتار کیے گئے گروہ میں 10 مرد اور 5 عورتیں شامل تھیں ۔ ادارئہ انسداد منشیات کی جانب سے پریس کانفرنس میں گرفتار نیٹ ورک کے بارے میں بتایا گیا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر نشہ آور مٹھائیاں اور چیونگم فروخت کرتے تھے۔ پریس کانفرنس میں کرنل عبدالرحمان العمری نے بتایا کہ نیٹ ورک کی نگرانی کے دوران ان کے ٹھکانے کی نشاندہی ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔