صدر میں چائے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل پر آل صدر ریٹیل ٹی ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر )آل صدر ریٹیل ٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر کے علاقے میں چائے کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مختلف مشہور چائے کمپنیوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔میٹنگ میں گرانڈ ٹی کمپنی کی نمائندگی خرم بھائی نے کی، جبکہ پاک ایرانیان ٹی سے ناصر بھائی، کینیا دربار ٹی سے آصف ترابی، ایرانیان ٹی سے رضا بھائی، فاران ٹی سے یوسف بھائی، عباسی ٹی سے ندیم بھائی، نیو ایرانیان سے نصیب بھائی، راجہ ٹی سے شیراز بھائی، شہباز ٹی سے آیاز بھائی اور لیبین ٹی کی نمائندگی عنایت بھائی نے کی۔اس اجلاس میں شرکاء نے صدر میں چائے کے کاروبار کو درپیش مختلف مسائل، جن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ناجائز چالان، جگہ کی قلت، بلدیاتی انتظامات کی خرابی اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی غیر معیاری چائے کی فروخت جیسے معاملات پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران اتفاق کیا گیا کہ مسائل کے حل کے لیے حکومتی اداروں سے رابطہ کیا جائے گا، اور ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ صدر میں چائے فروش طبقہ اپنے کاروبار کو سکون اور اطمینان سے جاری رکھ سکے۔میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء نے اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں چائے
پڑھیں:
کراچی: داماد نے سُسر سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
علامتی فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں داماد نے اپنے والد، بھائی اور رشتے دار کے ساتھ مل کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے سُسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا۔
گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار رحمت نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سُسر شاہجہان اور رشتہ دار ملزم رحمت کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول غوث الدین عرف عمران کا داماد حمید اور اس کا بھائی رحمت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔