پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر ٹریفک حادثے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: لیورپول فٹبال کلب کے پرتگالی ونگر اور اسٹار کھلاڑی ڈیاگو جوتا اسپین کے شہر زمورا میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ان کے بھائی بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انگلش کلب لیورپول اور پرتگال کی قومی ٹیم کے معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا اسپین کے شمالی وسطی علاقے زمورا میں آئس 52 موٹروے پر کار حادثے میں ہلاک ہوگئے، جہاں وہ اپنے بھائی آندرے سلوا کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 28 سالہ ڈیاگو جوتا اپنے بھائی کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر قریبی کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ہفتے (28 جون) اپنی دیرینہ دوست روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی، وہ تین بچوں کے باپ تھے اور حالیہ دنوں میں اپنی ازدواجی زندگی کی خوشیوں سے سرشار نظر آ رہے تھے۔
ڈیاگو جوتا نے 2020 میں وولور ہیمپٹن وانڈررز کو خیرباد کہہ کر 41 ملین پاؤنڈ کے بھاری معاوضے کے ساتھ لیورپول کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہوں نے کلب کے لیے 100 سے زائد میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یادگار لمحات دیے۔
اس کے علاوہ جوتا پرتگال کی قومی ٹیم کا بھی اہم حصہ تھے اور انہوں نے گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی پرتگالی ٹیم میں بھی نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ لیورپول کے ساتھ وہ انگلش پریمیئر لیگ ٹرافی بھی اپنے نام کر چکے تھے۔
ڈیاگو جوتا کی ناگہانی موت پر عالمی فٹبال حلقوں، مداحوں اور ان کے کلب لیورپول کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔