شہر بھر میں پولیس رینجرز کامشترکہ فلیگ مارچ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویڑن پولیس اور سندھ رینجرز نے محرم الحرام میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ مارچ نمائش چورنگی سے شروع ہو کر حساس علاقوں سے گزرا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنے، اور شرپسندوں کو خبردار کرنے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا۔ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کیلئے ادارے مکمل متحرک ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہر 32 کے ایم سی کے زیرِ انتظام پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ایم سی نے شہر بھر میں 32 کے ایم سی کے زیرِ انتظام پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور عوامی سہولت میں بہتری لانا ہے،یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا جس کے تحت مفت چارجڈ پارکنگ درج ذیل مقامات پر لاگو ہوگی، شہریوں کی سہولت اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر سٹی وارڈن کے ایم سی کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔