data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے ممکنہ میگا زلزلے کے لیے تیاریاں شروع کردیں، جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سے 3لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے اپنے زلزلے کی تیاری کے منصوبے کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور نانکائی ٹروف میں طاقتور زلزلے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ حکومتی پینل کے مطابق 30 سالوں میں نانکائی ٹروف میں 7 ریکٹر اسکیل یا اس سے زیادہ کی شدت کے زلزلے کے 82 فیصد امکانات ہیں ۔ ریسرچ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے زلزلے کے نتیجے میں سونامی کے ساتھ 2لاکھ 98ہزار اموات ہوسکتی ہیں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

پنجاب: 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-8
لاہور (صباح نیوز) پنجاب میں کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نصف سے زاید شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی۔ کین کمشنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ باقی 14 ملوں کو چیک کر کے کارروائی شروع کریں گے۔ کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن پلان تیار ہے اور کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملز کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔ کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے جبکہ بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت بھی کم ہو گی۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جاپان نے چین میں رہنے والے شہریوں کو خبردار کردیا
  • عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
  • عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
  • جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج
  • بجلی کرنٹ سے 30 اموات، 3 کمپنیوں پر پونے 6 کروڑ کا جرمانہ عائد
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.3 ریکارڈ
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے
  • مچھ کے قریب گیس پایپ لائن کا مرمتی کا کام شروع
  • پنجاب: 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی
  • بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے؛خوف وہراس پھیل گیا