جاپان میں ریو ٹٹسوکی نامی ایک خاتون زلزلوں اور سونامی سے متعلق اپنی حیرت انگیز پیش گوئیوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اپنی کتاب The Future as I Saw میں اس نے مستقبل مین آنے والی آفات سے متعلق پیش گوئیاں کی ہیں، یہ کتاب انہوں نے 1999 میں لکھی تھی اور 2011 میں میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے متعلق ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ اس کی انہوں نے اپنی کتاب میں پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: جاپانی جزائر میں 2 ہفتوں میں 900 زلزلے، خوف نے جاپانیوں کی نیند اڑا دی

ریو نے 2015 میں اس کتاب میں اضافے کیے اور 5 جولائی 2025 کو ایک اور تباہ کن زلزلہ آنے کی پیش گوئی کی۔ حالیہ دنوں جاپان کے جزائر میں آنے والے زلزلوں کے سینکڑوں جھٹکوں کے بعد ان کے ماننے والے افراد نے انہیں منگا کی پیش گوئی سے جوڑ دیا ہے۔

اپنی اپ ڈیٹ شدہ 2015 کی کتاب میں انہوں نے ایک تباہ کن سونامی کی پیش گوئی کرکے کہا ہے کہ جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر کی تہہ میں دراڑیں پڑیں گی جس سے 2011 کے زلزلے سے 3 گنا بڑی لہریں اٹھیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سونامی سے آس پاس موجود تمام ممالک تباہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: زلزلہ کیوں آتاہے؟

واضح رہے کہ جاپان کے جنوب میں واقع دور دراز توکارا جزائر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 900 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہاں کے مکین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہیں۔

جاپانی حکام کے مطابق علاقے میں 21 جون سے زلزلے آنے کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیش گوئی جاپان زلزلہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیش گوئی جاپان زلزلہ کی پیش گوئی انہوں نے

پڑھیں:

عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجھے بالکل توقع نہیں تھی کہ عمران خان اتنی لمبی جیل کاٹیں گے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری انفارمیشن تھی کہ عمران خان صاحب کوئی نشہ استعمال کرتے ہیں، اگر ایسی کوئی صورت  ہو تو جیل میں رہنا بہت مشکل ہے،یہ تاثر بالکل غلط ثابت ہوا، اگر وہ کرتے بھی تھے تو انہوں نے چھوڑ دیا ہوگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جاپان نے ہولناک زلزلے کے خطرے سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں
  • جاپانی جزائر میں 2 ہفتوں میں 900 زلزلے، خوف نے جاپانیوں کی نیند اڑا دی
  • جاپان: نو سو زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد کی نیند حرام
  • جاپان میں ایک ہفتے کے دوران 457زلزلے ریکارڈ
  • بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا،انکوائری کا حکم
  • شیخوپورہ: بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، ڈی پی او کا نوٹس، مقدمہ درج
  • شیخوپورہ: بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا
  • عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ
  • بھارت کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں، بے جے پی