Daily Mumtaz:
2025-07-03@19:58:12 GMT

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلہ ،شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلہ ،شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروںسے باہرنکل آئے۔
زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بحر اوقیانوس میں ہزاروں کلومیٹر اکیلے سفر کرنیوالی برطانوی خاتون

برطانیہ کی 21 سالہ خاتون بحر اوقیانوس میں سات ہزار کلو میٹر سے زیادہ روئینگ کر کے یہ کارنامہ انجام دینے کم عمر شخصیت بن گئیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی زارا لکلان نے پرتگال کے شہر لاگوس سے کایان (فرینچ گنی) تک اپنی 24 فٹ لمبی بوٹ میں روئینگ کا آغاز کیا۔ ان کا یہ سفر 97 دن، 10 گھنٹے اور 20 منٹ تک جاری رہا۔

زارا نے یہ سفر کر کے تین گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے۔ پہلا ریکارڈ بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے پہلی خاتون کا یورپ سے جنوبی امریکا (مین لینڈ سے مین لینڈ) جانا، دوسرا ریکارڈ کم عمر فرد کا اکیلے بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے یورپ سے جنوبی امریکا تک جانا اور تیسرا ریکارڈ خواتین کی کیٹگری میں کم عمر فرد کا بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے یورپ سے جنوبی امریکا جانا۔

انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے سفر سے بہت محظوظ ہوئیں۔ ان کا خیال تھا کہ وہ جتنی ڈری ہوئی تھیں اس سے زیادہ ڈری ہوئی ہوں گی۔

زارا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سفر میں روزانہ کم از کم 17 گھنٹے تک روئینگ کی اور ایک وقت میں 90 منٹ سے زیادہ کی نیند نہیں لی۔

متعلقہ مضامین

  • قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ، شہری خوفزدہ
  • قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • قلات؛ زلزلے کے جھٹکے
  • جاپان: نو سو زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد کی نیند حرام
  • بحر اوقیانوس میں ہزاروں کلومیٹر اکیلے سفر کرنیوالی برطانوی خاتون
  • لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے‎
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے