دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔
پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا کے ساتھ بنایا تھا۔
نیو ہیون میئر جسٹن ایلیکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیو ہیون نے بار پھر اپنی پیزا برتری ثابت کی اور بتایا کہ ایلم سٹی کیوں اس دنیا اور ملک کا پیزا کیپیٹل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4525 پیزا پارٹی شرکا کے ساتھ پیزا کے لیے محبت واضح دیکھی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیو ہیون
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچ کر ایونٹ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی ہے۔
ارشد ندیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے ٹوکیو آیا ہوں۔ کل انشاءاللہ پاکستانی وقت کے مطابق 4:45 میرا کوالیفائنگ راؤنڈ ہےمیری دعا ہے کہ میں اچھا پرفارم کروں اور فائنل میں جگہ بناؤں۔
کل انشاءاللہ پاکستانی وقت کے مطابق 4:45pm میرا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ pic.twitter.com/xIYe7JXe6y
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) September 16, 2025
واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کے نامور ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ ارشد ندیم نے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ اور وہ پاکستان کے پہلے اتھلیٹ ہیں جنہوں نے جیولن تھرو میں 90 میٹر کی حد کے قریب پھینکنے کی صلاحیت دکھائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ