جاپان کے جنوب میں واقع دور دراز توکارا جزائر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 900 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہاں کے مکین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہیں اور بے خوابی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

زمین مسلسل لرز رہی ہے

جاپانی حکام کے مطابق علاقے میں 21 جون سے زلزلے آنے کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔

دور دراز جزائر، محدود سہولیات

توکارا جزائر میں صرف 700 افراد آباد ہیں اور یہ لوگ 12 میں سے 7 جزائر پر رہائش پذیر ہیں۔ کئی جزائر پر اسپتال موجود نہیں۔ لوگوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے کے لیے کم از کم 6 گھنٹے کا فیری سفر درکار ہے۔

عوام کی حالت زار

اکوسیکیجیما جزیرے کی ایک مقامی خاتون، چیزوکو اریکاوا نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ زلزلے سے پہلے رات کو سمندر سے عجیب سی آواز آتی ہے، بہت خوف محسوس ہوتا ہے۔

اسی جزیرے کی مقامی رہائشی تنظیم کے سربراہ اسامو ساکاموتو نے کہا

’اب تو یوں لگتا ہے کہ زمین تب بھی ہل رہی ہے جب حقیقت میں نہیں ہل رہی۔ جھٹکا نیچے سے آتا ہے، پھر پورا گھر ڈولنے لگتا ہے۔ یہ متلی لانے والا احساس ہے۔‘

نیند اور سیاحت متاثر

حکام کے مطابق تو شیما گاؤں میں کئی لوگ نیند کی کمی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ گاؤں کی ویب سائٹ پر میڈیا کو غیرضروری سوالات اور انٹرویوز سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو سکون میسر آ سکے۔

مزید برآں، کئی گیسٹ ہاؤسز نے سیاحوں کو بکنگ دینا بند کر دی ہے تاکہ انہیں مقامی پناہ گزینوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

افواہوں کا بازار گرم

حالیہ زلزلوں کے ساتھ ساتھ جاپان بھر میں ایک تباہ کن بڑے زلزلے کی افواہوں نے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ اس خوف کی ایک وجہ وہ 1999 کا مشہور مانگا (کامک بک) ہے جس کی مصنفہ ریو تاتسوکی نے پیش گوئی کی تھی کہ 5 جولائی 2025 کو بڑا زلزلہ آئے گا۔

یہ پیش گوئی 2021 میں دوبارہ شائع ہوئی تھی اور اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے باعث سیاحوں میں خوف پھیل گیا ہے اور کئی نے اپنی جاپان کی ٹرپس منسوخ کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بے خوابی جاپان زلزلے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بے خوابی جاپان زلزلے

پڑھیں:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 3ہزار 342ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 514روپے گھٹ کر 3لاکھ 5ہزار 384روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا جاپانی خاتون کی 2015 میں کی گئی سونامی کی پیش گوئی درست ثابت ہورہی ہے؟
  • جاپان: نو سو زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد کی نیند حرام
  • جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد کے لیے بیجنگ میں ثقافتی گالا منعقد کر نے کا اعلان
  • غزہ میں امدادی مراکز پر فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 5 ہفتوں میں 600 شہید
  • غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیل کی نسل کشی جاری، 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید
  • جاپان میں ایک ہفتے کے دوران 457زلزلے ریکارڈ
  • غزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ