جاپان میں روزگار کے لیے پاکستانیوں کا اسکل ٹیسٹ وطن میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :پاکستان اور جاپان کے درمیان 2019 میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جاپانی حکومت نے پہلی بار پاکستانی سرزمین پر ہنر مند افرادی قوت کے لیے مہارت جانچنے کے امتحانات (اسکل ایویلیوایشن ٹیسٹ) منعقد کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، اس پیش رفت کا مقصد جاپان کے “اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکرز (SSW)” پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی سفارت خانے کی مسلسل سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کے باعث پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاپان کی لیبر مارکیٹ تک براہ راست اور سہل رسائی ممکن ہو پائی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اگست اور ستمبر 2025 سے پاکستان میں نرسنگ اور زرعی شعبوں میں مہارت کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے، جب کہ مارچ 2025 سے آٹوموبائل ٹرانسپورٹیشن ڈرائیورز (جیسے ٹرک، بس اور ٹیکسی ڈرائیورز) کے زمرے میں امتحانات کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی امیدواروں کو ان امتحانات میں شرکت کے لیے جاپان یا کسی تیسرے ملک کا سفر کرنا پڑتا تھا جو ایک مہنگا اور پیچیدہ عمل تھا،اب پاکستان میں ہی یہ ٹیسٹ منعقد ہونے سے نہ صرف عمل مزید شفاف اور آسان ہوگا بلکہ زیادہ نوجوان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
سفارت خانے کاکہنا تھا کہ جاپانی حکومت نے ایس ایس ڈبلیو پروگرام کے تحت 2029 تک تین اہم شعبوں میں بیرونی افرادی قوت کے لیے اہداف مقرر کیے ہیں، جن میں نرسنگ کیئر کے لیے 1,35,000، زراعت میں 78,000 اور آٹوموبائل ٹرانسپورٹیشن ڈرائیورز کے لیے 24,500 افراد شامل ہیں۔
بیان میں اس اقدام کو پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں ملازمت کے دروازے کھولنے اور ملک میں ترسیلات زر میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے، وہ جاپانی زبان سکھانے اور مہارت یافتہ افرادی قوت کی تیاری پر توجہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
سفارت خانے نے مزید کہا کہ امتحانات کے شیڈول، درخواست کے طریقہ کار اور متعلقہ تربیتی وسائل کے بارے میں معلومات کے لیے امیدوار یا تربیتی ادارے سفارت خانے کے کمیونٹی ویلفیئر ونگ سے رابطہ کریں یا سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سفارت خانے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔