بلدیہ میں دلخراش واقعہ، داماد کو زندہ جلا دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن میں آرتھر نامی شخص کو سسرالیوں نے زندہ جلا دیا۔ مرنے سے پہلے آرتھر نے ویڈیو بیان میں ساس، سسر اور دیگر کو نامزد کیا۔ پولیس نے سسر اور چچا سسر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-8
قصور (خبرایجنسیاں) پنجاب کے ضلع قصور کے دیپال پور روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں 2 خواتین جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ٹولو والا میں پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 65 سالہ خاتون شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئی۔ دوسرے واقعے میں فتح پور کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس میں 70 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔