حکومت متوازن فیصلوں کے ساتھ مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ، اسحق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے عوام پر غیر ضروری بوجھ ڈالے بغیر مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے متوازن فیصلے کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا ہے۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاور سیکٹر سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں پاور اور پٹرولیم کے وزراء ، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پاور اور وزارت خزانہ اور پاور کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر مالیاتی استحکام اور صارفین کے تحفظ پر زور دینے کے ساتھ پاور سیکٹر کے اہم پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی
سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025 میں پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد کی نمایاں کٹوتی کر دی ہے۔ رواں سال کے لیے مختص 7 ارب 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے 2 ارب 96 کروڑ روپے واپس لے لیے گئے ہیں، جس سے پولیس کی نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری شدہ اور نئی سکیموں کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے تاہم حالیہ سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دینے کی وجہ سے پولیس کا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں 146 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کیا جانا تھا۔فنڈز کی کٹوتی کے باعث ان اسکیموں کا آغاز اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل مشکل ہو گئی ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی مکمل ہونے کے بعد پولیس بجٹ کی جزوی بحالی کا امکان ہے۔
گزشتہ مالی سال میں پنجاب پولیس کو 12 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال میں ساڑھے 4 ارب روپے کم بجٹ ملا ہے۔ترقیاتی فنڈز میں اس کٹوتی سے انفراسٹرکچر، تھانوں کی تعمیر و مرمت، جدید سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی ؛حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار